طاہر القادری کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ، سکندر شاہ

منگل 12 اگست 2014 18:23

ٹنڈو الہیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء) ڈنڈا بردار شریعت کے خلاف بات کرنے والے ڈنڈابردار انقلاب کے خلاف کیوں خاموش ہیں طاہر القادری نے صوفی محمد سے بہت بڑھ کر آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی بات کی ہے صوفی محمد کے خلاف مہم چلانے والے میڈیا نے طاہرالقادری کو سر پر بیٹھا رکھاہے ان خیالات کا اظہار متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے مرکز اہلسنت میں جاری جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو معاشی طور پر شدید دھچکا لگا ہے بعض وزراء کے بقول یہ سب کچھ مشرف کو فرار کرانے کی سازش ہے تو اس بڑھ کر ملک اور قوم کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو سکتی اگر مشرف کو فرار کرایا گیا تو صرف جمہوریت نہیں ملکی وحدت کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے بالخصوص بلوچستان کے حالات بہت زیادہ متاثر ہوں گے اس کوئی بھی فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائے حاجی ذیشان قائم خانی ،مولانا علی محمد کمبوہ ،مولانا عمران فتح ودیگر نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کارگل میں ڈیم کا افتتاح کر کے پاکستان کے خلاف اپنے عزائم واضح کردئیے ہیں سیالکوٹ میں کنٹرول لائن پر بھی بھارتی فوج اشتعال انگیزی کر رہی ہے ایسے میں متحد کرنے کے بجائے پاکستانی قوم کو یوم آزادی پر قوم کو تقسیم کر دیا گیا ہے ملک کی موجودہ صورتحال پر ہر محب وطن پاکستانی متفکرضرور ہے لیکن بھارت کے جارحانہ عزائم کے سامنے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی بھارت کا میڈیا پاکستان کے خلاف نفرت آمیز مہم چلا رہا ہے اہلسنت والجماعت کے ساتھ عام انتخابات میں کھلی دھاندلی ہوئی لیکن ملکی مفاد میں نتائج کو قبول کیا ہے 14اگست کو جشن آزادی مارچ کی تیاری بھرپور انداز میں شروع کر دی ہے علامہ اورنگزیب فاروقی کی قیادت میں ٹنڈوالہیار میں تاریخ ساز جشن آزادی مارچ ہوگا پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اب ملک میں اسلامی نظام کو نافذ کر دیاجائے اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر پاکستان کے حصول کا مقصد پورا نہیں ہو سکتا ہم محب وطن پاکستانی ہیں ہمارے خلاف بہت سے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے جاتے ہیں دہشت گردی اور فرقہ واریت پر لعنت بھیجتے ہیں قومی سلامتی کے ادارے ہمارا مئوقف سنیں یوم آزادی کے موقع پراپنے پیارے وطن سے تجدید عہد وفا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں