ٹنڈواالہ یار،مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک 4 زخمی، لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

جمعہ 15 اگست 2014 20:41

ٹنڈواالہ یار ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک 4 زخمی لاش کے گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار نظر آئی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار شہر میں واقع ٹنڈوآدم روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عبدالزاق موقع پر دم تو ڑگیا، مقتول مہران شوگر کا ملازم اس کا تعلق صوبہ پنجاب کے علاقے خانپور سے بتایا جاتا ہے، جب کہ دوسرے واقع میں ٹنڈوالہیار سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع جاڑا واٹر کے مقام پر تیز رفتار کار میں سامنے سے آنے والے چنگچی رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں آٹو رکشا میں سوار مٹھو کولی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ رکشے میں سوار دیگر افراد ارجن کولھی ،ہرچند کولھی ،رامجی کولھی شدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد کے لئے پہنچا دیا گیا مذکورہ شخص کے ہلاک ہونے کے بعد اس کی لاش کے اسکے آبائی گاؤں پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں