سانحہ ماڈل ٹاون کیFIRدرج نہ ہونا توہین عدالت ہے، امام الدین شیخ

منگل 26 اگست 2014 22:09

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) سانحہ ماڈل ٹاون کیFIRدرج نہ ہونا توہین عدالت ہے، امام الدین شیخ ۔پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے دھرنوں کیخلاف حکمرانوں کے ظالمانہ ایکشن پر مزاحمت کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی رہنما امام الدین شیخ نے ایک پریس بیان میں کیا انھوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کیساتھ نواز اور شہباز حکومت کے ظلم کو انسانیت کی تاریخ میں سیاہ حروف میں لکھا جا چکا ہے عدالتی حکم کے باوجود نامزد ملزم کیخلاف سانحہ ماڈل ٹاون کی FIRدرج نہ ہونے دینا حکمران خاندان توہین عدالت کا مرتکب ہو چکا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے جسٹس صاحبان کو از خود نوٹس لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کیخلاف تشدد کی کاروائی کی گئی تو امام الدین شیخ نے کہا آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے رہنما کے صدر شاہد قریشی سمیت تمام عہدیدران دھرنوں کی حمایت کرتے ہیں امام الدین شیخ نے ٹنڈوالہ یار پریسس کلب کے جنر ل سیکریٹری غلام رسول نھڑیو اور شاہد قریشی صحافی پر حملہ کرنے کی شدید مزمت کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں