عمران اور قادری نے اسلام آباد میں تماشا لگایا ہوا ہے، سکندر شاہ

ہفتہ 30 اگست 2014 16:46

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیادوں پر کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے لاشیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے ملک بھر بالخصوص کراچی میں دہشت گردی تھمنے کانام نہیں لے رہی ہے ایسے میں عمران او رقادری نے اسلام آباد میں الگ تماشا لگایا ہوا ہے پارلیمنٹ ،عدلیہ اور فوج سمیت کسی ادارے پر ان دونوں کو اعتماد نہیں ہے اس لئے ان دونوں کو چاہیے کہ پاکستان کو چھوڑ کر لندن اور کینیڈا چلے جائیں کراچی میں بیرونی طاقتیں اپنا کھیل کھیل رہی ہیں مشرف کے دور میں کراچی میں اسلحے کے ذخائر لائے گئے وہ اسلحہ آج تک عوام پر استعمال ہورہا ہے اہلسنت والجماعت اور اہلسنت علماء محب وطن ہیں کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن کی مکمل حمایت کررہے ہیں کراچی میں حکومت اپنی رٹ کھو چکی ہے ایسا اچانک نہیں ہوا ایک عرصے سے یہ کھیل کھیلا جارہا تھا آج قاتل گروپ حکومت سے مضبوط ہوچکے ہیں حکمران طبقے نے آج بھی آنکھیں نہ کھولیں تو کراچی میں خدانخواستہ بیرونی طاقتوں کی سازش کامیاب نہ ہوجائے ہم محب وطن ہیں پاکستان سے محبت ہمارا شعار ہے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے جمہوری عمل میں بھی ہم نے حصہ لیا ہے نا انصافیوں اور دھاندلیوں کے باوجود کبھی دہشت گردی اور ملک دشمنی کا درس نہیں دیا ہے لاشیں اٹھا کر آج بھی ہمارا پیغام محبت ہے نفرت اور انتشار کی بات آج بھی نہیں کررہے حکومت ہمارے موٴقف کو سمجھنے کی کوشش کرے کراچی میں اکثر جماعتوں کے کارکن نشانہ بنے ہیں اہلسنت والجماعت کے مرکزی و صوبائی اور ڈویژنل رہنماوٴں کوکراچی میں نشانہ بنایا گیا ہے 4سگے بھائی اور 4ترجمان اہلسنت والجماعت کے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے ہیں ہماری پر امن جدوجہد کو ایک سازش کے تحت تشدد کی طرف دھکیلا جارہا ہے بھارت ، امریکا ، اسرائیل، ایران سمیت عالمی طاقتیں کراچی میں پنجے گاڑھ چکی ہیں عالمی سازشوں کے خلاف ملکی استحکام کے لیے حکومت کا ساتھ دیں گے اس موقع پر حاجی ذیشان قائم خانی ،مولانا علی محمد کمبوہ ،مولانا عمران فتح،مولانا اصغر تھیبو،مولانا کاشف حنفی،کلیم اللہ قائم خانی ،کریم بخش بلوچ ،مفتی کریم اللہ انقلابی ، مولانا عمیر انور ، مولانا عبدالرحمٰن چاندبھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں