سیاسی میچ فکسنگ کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں‘متحدہ دینی محاذ سندھ

بدھ 3 ستمبر 2014 15:01

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت احتجاجی دھر نے میں ایم ڈبلیو ایم کے دو ہزار ٹریننگ یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کا اعتراف سنگین ہے ان دہشت گردوں کو کسی صورت واپس نہ جانے دیا جائے ان کو محفوظ راستہ دینے سے ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو گی ان دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے حکومت نے کمزوری دکھائی تو حکومت کے خلاف شدید احتجاج کریں گے پی ٹی وی پر قومی ادارہ ہے اس پر حملہ کرنے والے ملزمان کو بھی مزاکرات کے ذریعے معاف کر دیا گیا تو آیندہ تمام ادارے بے توقیر ہو جائیں گے پارلیمنٹ کے تقدس کی خاطر پارلیمنٹ کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی اسمبلی سے رکنیت ختم کی جائے موجودہ نظام کے خلاف بہت گہری سازش ہوئی سازش کی ناکامی میں باغی نے بڑا کردار ادا کیا باغی بھانڈہ نہ پھوڑتا تو بہت سے راز وں سے پردہ نہ اٹھ پاتا اب جبکہ سب کچھ سامنے آچکا ہے تو سیاسی میچ فکسنگ کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں سیاسی میچ فکس کرنے والوں نے عوام کا موجودہ نظام سے اعتماد اٹھانے کی گھناؤنی سازش کی ہے یہ ناقبل معافی جرم ہے اس جرم کے مرتکب افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں عوام کو نہیں پرسیاسی میچ فکس کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں سمجھ آگیا ہے کہ بازیگروں نے احتجاج کے لئے 14اگست کا ہی انتخاب کیوں کیا پاکستان کئی بحرانوں میں گھرا ہے کینیڈین شہری کو ملک اور قوم سے کوئی غرض نہیں ہے ہم صرف پاکستانی ہیں ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے ہماری زندگی کو اجیرن نہ بنایا جائے قادری کا نام ای سی ایل میں ڈال کر اسے نشان عبرت بنا دیا جائیانہوں نے مزید کہا کہ حکومت بھی اپنی کارکردگی پر توجہ دے بدترین لوڈشیڈنگ نے بھی عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے سندھ میں اب تک مون سون کی بارش نہیں ہوئی ہیں مون سون کی بارش ہو گئی تو شہر وں میں لگے گندگی کے ڈھیر اور بند گٹر عوام کے لئے مزید وبال جان بن جائیں گے اعلیٰ حکام سندھ کے شہروں کی ضلع کی حالت زار کا نوٹس لیں اس موقع پر مولانا اصغر تھیبو ، محمد اسحاق منگریو ،حاجی کریم بخش بلوچ ،مولانا عمران فتح ،کلیم اللہ خان ، حاجی ذیشان قائم خانی ،سید ابراہیم شاہ ، مفتی کریم اللہ انقلابی اور عبداللہ راجپوت بھی موجود تھے -

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں