پنجاب میں شدید بارشوں کے بعد نئے انسانی المئیے جنم لیں گے‘سکندر شاہ

جمعہ 5 ستمبر 2014 15:54

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 ستمبر۔2014ء) پنجاب میں حالیہ بارشوں میں ہونے والی تباہی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ ،مولانا اصغر تھیبو ، محمد اسحاق منگریو ،حاجی کریم بخش بلوچ ،مولانا عمران فتح ،کلیم اللہ خان ، حاجی ذیشان قائم خانی ،سید ابراہیم شاہ ، مفتی کریم اللہ انقلابی اور عبداللہ راجپوت نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب کے دریاؤں طغیانی کے باوجود بھارت سیلابی پانی پاکستانی دریاؤں میں چھوڑ رہا ہے جو عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی اورپاکستان دشمنی ہے پنجاب میں شدید بارشوں کے بعد مون سون بارشوں کا سندھ میں بھی آغاز ہو سکتا ہے سندھ حکومت اس کے لئے ابھی سے احتیاطی تدابیر اختیار کرے اور حفاظتی انتظامات کئے جائیں پنجاب میں شدید بارشوں کے بعد نئے انسانی المئیے جنم لیں گے ایسے وقت میں بھی طاہر القادری اور اس کے ہمنواؤں نے پاکستان کی شہ رگ اسلام آباد کو یرغمال بنایا ہوا ہے جس کی وجہ سے حکومت کی کام کرنے کی صلاحیت میں نمایاں کمی وقع ہوئی ہے پاکستان کو عملی طور پر مفلوج بنا نا قادری کا بین الاقوامی ایجنڈا ہے قادری کے ساتھ معصوم اور معززین جیسا سلوک کرنے کے بجائے مجرموں اور باغیوں والا برتاؤ کیا جائے قانون سب کے لئے برابر ہے پی ٹی وی پر حملے کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوئی تو آیندہ ملکی ادارے مزید بے توقیر ہو جائیں گے جس کا سارا فائدہ پاکستان کے دشمنوں کو ہو گاچائنا کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا تو قوم عمران اور قادری کا گھیراؤ کرے گی تاریخ میں ان دونوں رہنماؤں باغی کی حیثیت سے ہی یاد رکھا جائے گا آج یوم دفاع پاکستان پر پوری قوم کو 1965والے جذبے کی ہی ضرورت ہے 1965میں اگر آج کی صورتحال ہوتی تو ملک کا دفاع مشکل ہو جاتا ہے جس طرح اتحاد اور یگانگت سے 1965میں پاکستان کا دفاع کیا تھا پوری قوم آج بھی اسی جذبے سے ملک کی حفاظت کے لئے تیار ہوجائے اہلسنت والجماعت تحریک تحفظ ناموس صحابہ کا 30واں یوم تاسیس بھی جوش و جذبے سے ہی منائے گی شہداء و اسیران کو خراج تحسین پیش کیاجائے گا

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں