اہلسنت علماء و کارکنان کو تسلسل کیساتھ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سکندر شاہ
منگل 23 ستمبر 2014 16:04
ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) سانحہ تعلیم القرآن کے بعد سے راولپنڈی ،اسلام آباد میں دہشت گردوں کے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں اہلسنت علماء و کارکنان کو تسلسل کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے مرکز اہلسنت میں شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال 10محرم سانحہ راجا بازار سے لے کر اب تک پنڈی میں جتنی بھی ٹارگٹ کلنگ کی کاروائی ہوئی ہیں ان سب میں ایک ہی گروہ ملوث ہے نشاندہی کے باوجود قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے عوام اہلسنت کے جذبات مشتعل ہورہے ہیں حکومت قاتل گروہ پر ہاتھ ڈالے اگر احتجاجی دھرنے جاری رہے تو اس سال محرم الحرام میں خمینی انقلاب کی کوشش کی جاسکتی ہے عوام اہلسنت کو بیدار رہنا ہوگا سستی اور غفلت کی تو ایرانی طرز کا انقلاب ہم پر مسلط ہو جائے گا بیداری اہلسنت مہم جاری رہے گی پشاور میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہیں دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ٹیکنو کریٹ کی حکومت کے فارمولے سے اتفاق نہیں سازشی عناصر باز آجائیں بجلی کے اضافی بل بھیجنے والے حکومت کے ساتھ سنجیدہ نہیں ہیں اضافی بل فوری طور پر واپس لئے جائیں پرویز مشرف کی حمایت میں کئی جماعتیں متحد ہو چکی ہیں بظاہر نام حکومت کی مخالفت کا لیا جارہا ہے لیکن حقیقت میں یہ لوگ مشرف کے حمایتی ہیں مشرف پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کاذمہ دار ہے شفاف انکوائری ہو تو اسلام آباد دھرنوں کا اصل ماسٹر مائینڈ بھی پرویز مشرف ہے پرویز مشرف کی نے ملکی سلامتی کا سودا کیا ایک فون پر انہوں نے پاکستان کا مستقبل داؤ پر لگا دیا مشرف کے جرائم کی فہرست طویل ہے مشرف کی حمایت میں بات کر کے مظلوموں کے زخموں پر نمک پاشی بند کی جائے مشرف کی رہائی سے ملک بھر بالخصوص بلوچستان میں لگ نفرت کی آگ میں اضافہ ہو جائے گا اس لئے مشرف کو کسی قسم کی رعائیت نہ دی جائے پوری قوم یکسوئی کے ساتھ دھرنوں کی مخالف ہے پاکستان مخالف قوتیں دھرنے سے مایوس ہوچکی ہیں اب نئی سازشوں بالخصوص دہشت گردی کا بازار مزید گرم ہوسکتا ہے حکومت کو مزید چوکنا رہنا ہوگا اس موقع پر حاجی کریم بخش بلوچ ، کلیم اللہ قائم خانی ، مولانا عمران فتح ، حاجی ذیشان قائم خانی، مولانا اصغر تھیبو ، مفتی کریم اللہ انقلابی اور تاج محمد بروہی بھی موجود تھے ۔
متعلقہ عنوان :
ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹنڈوالہٰیار میں استاد دولہا بارات چھوڑ کراسکول پہنچ گیا
سندھ کا استاد بارات چھوڑ کر امتحان لینے اسکول پہنچ گیا، ویڈیو وائرل
سندھ: استاد بارات لے جانے سے قبل بچوں کا امتحان لینے اسکول پہنچ گیا
ٹنڈوالہ یار پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی، 130 لیٹر شراب برآمد
گوٹھ غلام حسین لوند کے رہائشی با اثر افراد کی زیادتیوں کیخلاف پریس کلب پہنچ گئے
جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا ،یس ایس پی ٹنڈوالہ یار
سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی گندم کی کٹائی کا سلسلہ جاری
ٹنڈوالہ یار،مچھر مار اسپرے نا ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ
میرے بیٹے کو فوری بازیاب کرایا جائے ، منصور کالونی کے رہائشی کی فریاد
بے گناہ لوگوں پر پولیس ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ، دلدار سولنگی
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مہنگائی بھی عروج پر، فروٹ کی نرخ آسمان پر پہنچ گئے
رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بھی بوتل سے باہر آگیا
ٹنڈو الہ یار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا