ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے سندھ حکومت سے علیحدگی کے اعلان کا زونل انچارج و اراکین زونل کمیٹی کی جانب سے بھرپور خیر مقدم
پیر 20 اکتوبر 2014 20:32
ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے سندھ حکومت سے علیحدگی کے اعلان کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے اور اس فیصلے کو نئے صوبوں کے قیام کی جدوجہد میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے تمام شہری و دیہی علاقوں میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے کی خاطر ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت اختیار کی ۔
مگر ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ ترین قیادت سمیت سندھ کابینہ کے اراکین کی جانب سے ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی اور وزراء کے ساتھ ہمیشہ متعصبانہ رویہ اختیار کیا جاتا رہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے اور سندھ کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر غور کرنے کے بجائے سندھ حکومت کے وزراء کی تمام تر توجہ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ پر نقب لگانے اور متعصبانہ اقدامات کے ذریعے دیہی اور شہری سندھ کی تفریق کو مزید گہرا کرنے پر مرکوز رہی ۔
جس کے باعث سندھ کا عام شہری انتہائی پریشانی کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ ترین قیادت نے اپنی سیاسی اننگز کا آغاز دھماکہ خیز انداز میں کرنے اور میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے کی خاطر قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو ہدف تنقید بنایا تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ کوریج حاصل ہو سکے۔ کراچی جلسے میں اگر کئی عشروں پر محیط پیپلز پارٹی کی حکومت کی کارکردگی اور سندھ کی عوام کے مستقبل کو روشن کرنے کے سے متعلق کسی ایجنڈے کا اعلان کیا جاتا تو شاید سندھ کی عوام اسے پذیرائی کی نظر سے دیکھتے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب اس حقیقت سے بخوبی واقف ہو چکے ہیں کہ جذباتی نعرے لگا کر ووٹ مانگنے والوں نے ہمیشہ لوٹ کھسوٹ کے ذریعے اپنی جائیدادوں میں اضافہ کیا ہے ۔ سندھ کا کوئی بھی گاؤں ، کوئی بھی یونین کونسل اور کوئی بھی ضلع ایسا نہیں کہ جسے پیپلز پارٹی حکومت مثال بنا کر دنیا کے سامنے اپنی کارکردگی کو پیش کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی اپوزیشن میں رہ کر عوام کی خدمت کا فریضہ بخوبی انجام دیا ہے ۔مستقبل میں بھی عوام مسائل کے حل کے لئے ایم کیوایم اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی متعصبانہ حرکات نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔ اور ہر گذرتے دن کے ساتھ سندھ کی شہری عوام کے سامنے نسل پرست اور متعصب پیپلز پارٹی حکومت کا بھیانک چہرہ واضع ہوتا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کا قیام نوشتہء دیوار بن چکا ہے ۔ غاصب اور لٹیروں کا ٹولہ چاہے جتنی کوششیں کر لے سندھ سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں کا قیام ہو کر رہے گا۔اور عوام کو بھیڑ بکریوں کی مانند سمجھنے والوں کے اقتدار کا سورج بلآخر غروب ہو گا۔متعلقہ عنوان :
ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹنڈوالہٰیار میں استاد دولہا بارات چھوڑ کراسکول پہنچ گیا
سندھ کا استاد بارات چھوڑ کر امتحان لینے اسکول پہنچ گیا، ویڈیو وائرل
سندھ: استاد بارات لے جانے سے قبل بچوں کا امتحان لینے اسکول پہنچ گیا
ٹنڈوالہ یار پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی، 130 لیٹر شراب برآمد
گوٹھ غلام حسین لوند کے رہائشی با اثر افراد کی زیادتیوں کیخلاف پریس کلب پہنچ گئے
جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا ،یس ایس پی ٹنڈوالہ یار
سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی گندم کی کٹائی کا سلسلہ جاری
ٹنڈوالہ یار،مچھر مار اسپرے نا ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ
میرے بیٹے کو فوری بازیاب کرایا جائے ، منصور کالونی کے رہائشی کی فریاد
بے گناہ لوگوں پر پولیس ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ، دلدار سولنگی
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مہنگائی بھی عروج پر، فروٹ کی نرخ آسمان پر پہنچ گئے
رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بھی بوتل سے باہر آگیا
ٹنڈو الہ یار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے