جلوسوں کو چاردیواری تک محدود کردیا جائے تو قوم کے اربوں روپے بچ جائیں گے،سکندرشاہ

منگل 28 اکتوبر 2014 17:37

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء) محرم الحرام میں جلوسوں کی سیکیورٹی پر اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں معیشت کا پہیہ جام ہوجاتا ہے اگر جلوسوں کوچاردیواری تک محدود کردیا جائے تو سیکیورٹی کے نام پرخرچ ہونے والے قوم کے اربوں روپے بچ جائیں گے اور معیشت کا پہیہ بھی جام نہیں ہوگاان خیالات کااظہار متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے شاہی مسجد میں عشرہ فاروق و حسین کے تیسرے پروگرام سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مشکلات کا شکار ہے بین الاقوامی قوتیں پاکستان میں پنجے گاڑھ چکی ہیں پاکستان کے تحفظ کے لئے لسانیت اور فرقہ واریت کے جن کو قابوکیا جائے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے ہمیشہ اتحاد کی بات کی ہے عشرہ فاروق  و حسین منانا بھی اتحاد کی علامت ہے صحابہ کی آپس کی محبت اور رشتہ داریوں کو اجاگر کرنے سے محبت اور اتحاد کا پیغام پھیلے گااور اگر صحابہ کرام  کی مقدس جماعت پر شب و شتم ہوتا رہا تو امت کو متحد کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوپائے گامحرم الحرام کے خاص ایام میں ایک طبقہ حکومت کو بلیک میل کرتا ہے حکومت بلیک میل نہ ہو پاکستان کی بقاء اور استحکام کے لئے حکومت کے ساتھ ہیں اسلام کی دعوت کو عام کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے اسلام کے آفاقی پیغام کو عام کریں گے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھاکرطاہر القادری ملک سے فرار ہوگئے ہیں قادری نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی قادری کی اصل محبت کینیڈا سے ہے اس موقع پر مولانا عمران فتح ، مولانا اصغر تھیبو ، کلیم اللہ خان قائم خانی ، حاجی رحمت اللہ نائیوں ،ماما شکیل انصاری ، سید ریحان شاہ ، علی رضا شیخ ، سمیع اللہ شیخ و دیگر اہلسنت رہنما بھی موجود تھے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں