اہلسنت والجماعت کا داعش سمیت کسی عسکری جماعت سے کوئی تعلق نہیں، سید سکندرشاہ

منگل 11 نومبر 2014 16:26

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے کہاہے کہ داعش کا نام استعمال کر کے مذہبی حلقوں کے خلاف مشرف دور کی طرح شب خون مارنے کے لئے راہ ہموار کی جارہی ہے قوم سازشوں کو جانتی ہے اب مزید قوم کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتامشرف نشان عبرت بن چکا اسلام کے خلاف سازش کرنے والے ہر شخص کا پاکستان میں یہی انجام ہوگا وزیراعظم پاکستان کہہ چکے کے داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں ہے پھر روزانہ کی بنیاد پر کالم لکھ کر کس کی خدمت کی جارہی ہے داعش کا نام استعمال کرنے کے اصل مقاصد سے واقف ہیں ملک میں انتہا پسندی نہیں اقتدار پرست ٹولہ بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے داعش کا نام استعمال کررہاہے اہلسنت والجماعت محب وطن اور پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اہلسنت والجماعت کا داعش سمیت کسی عسکری جماعت سے کوئی تعلق نہیں ایسی سازشیں اور پروپیگنڈے اب بند ہوجانے چاہیئں ملک کی نامور خفیہ ایجنسیوں کو سیاست میں دھکیلنا افسوسناک ہے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے قائدین آج بھی نابالغ ہیں جس کی وجہ سے سیاسی جماعتوں سے عوام مایوس ہوتے جارہے ہیں اہلسنت والجماعت مایوس افراد کے لئے امید کی آخری کرن ہے پرامن جدوجہد سے ملک میں اسلامی نظام کا نفاذکرائیں گے بعدازاں متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ کے برادر نسبتی محمد اکرم شاہ 9 نومبر بروز اتوار کو رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے مرحوم نے سوگواران میں 6 سالہ حذیفہ، 4 سالہ علی عباس اور ایک سال کے خذیمہ کو چھوڑاہے مرحوم بورڈ آفس حیدرآباد میں ملازمت کرتے تھے ان کے انتقال پر سرپرست اعلیٰ اہلسنت والجماعت علامہ محمد احمد لدھیانوی ، صدر اہلسنت والجماعت مولانا اورنگزیب فاروقی، اہلسنت ولجماعت سندھ کے صدر سید پریل شاہ، سیکریٹری جنرل کراچی ڈویژن ڈاکٹر فیاض خان اور اہلسنت والجماعت ٹنڈوالہیار کے عہدیداران اور کارکنان نے محمد سکندرشاہ سے اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا مرحوم کی تدفین ان کے آبائی شہر کے قبرستان میں کی گئی نماز جنازہ میں مفتی عارف نقشبندی ، مولانا عمران فتح ، عبداللہ راجپوت ، کلیم اللہ قائم خانی، محمد موسی شاہ ، کامران اقبال ، نوید منیر ، سید اشتیاق حسین ، ودیگر اہلسنت رہنماؤں سمیت دیگر سیاسی مذہبی جماعتوں کے قائدین اور معززین شہر شریک ہوئے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں