ٹنڈو الہ یار، حمزہ کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی ،کپاس کی ایک ہزار گانٹھیں جل کر راکھ ہوگئیں

منگل 18 نومبر 2014 22:07

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) ٹنڈوالہ یار کے عثمان شاہ ہڑی کے مقام پر حمزہ کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی ۔کپاس کی ایک ہزار گانٹھیں جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ۔آتشزدگی کی اطلاع پر ٹنڈوالہ یار ٹنڈوآدم کی فائر بر گیڈ کاٹن فیکٹری پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے عثمان شاہ ہڑی کے قریب حمزہ کاٹن فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے کپاس کی گانٹھوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آتشزدگی کے باعث کاٹن فیکٹری میں موجود ایک ہزار کپاس کی گانٹھیں جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے جل کر راکھ کے ڈہیر میں تبدیل ہو گئے جبکہ اطلاع ملنے پر ٹنڈوالہ یار اور ٹنڈوآدم کی فائر بر گیڈ موقع پر پہنچ گئی فائر بر گیڈ عملے کی 2گھنٹے کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں