اہلسنت جماعتوں کا اتحادخوش آیند ہے اس سے فرقہ واریت کی روک تھام میں مدد ملے گی، سکندرشاہ

بدھ 19 نومبر 2014 16:37

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء )انجینئر الیاس زبیر شہید اور قاری شفیق الرحمٰن علوی شہید کے پانچویں یوم شہادت کے اعتبار سے جامع مسجد علی المرتضیٰ  میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے کہا ہے کہ 5 سال گزر جانے کے باوجود حکومت سندھ آج تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکی ہے حالانکہ قتل کے وقت سے لے کر آج تک قائم علی شاہ ہی صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ ہیں انصاف کی عدم فراہمی سے عوام اہلسنت میں بے چینی بڑھ رہی ہے حکومت ہوش کے ناخن لے انجینئر الیاس زبیر شہید اور قاری شفیق الرحمٰن علوی شہید کی تحریک ناموس صحابہ کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کاخون رائیگاں جانے نہیں دیں گے ان کے خون کے قطرات سے منزل قریب آرہی ہے اہلسنت جماعتوں کا اتحادخوش آیند ہے اس سے فرقہ واریت کی روک تھام میں مدد ملے گی اکابر علماء کے فیصلوں پر اعتماد ہے اہلسنت کے اتحاد کی کاوشیں کرنے پر مولاناسید عطاء المومن شاہ بخاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کراچی میں اہلسنت کی نسل کشی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے گزشتہ روز قاری صفی اللہ کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیااہلسنت شہداء کے قاتل گرفتار کئے جائیں اہلسنت کے ساتھ شکارپور میں ظلم حکومت کو مہنگا پڑے گا بات شکار پور تک محدود نہیں رہے گی نفرت کا لاوا پھٹا تو پورا ملک متاثر ہوگا8دن گزر گئے بدنام زمانہ ایس پی شکارپور جاوید جسکانی فرعون بناہواہے اہلسنت کی بہن بیٹیاں باپردہ ہیں باپردہ خواتین کو غیرقانونی حراست میں رکھ کر عوام اہلسنت کے جذبات کو مشتعل کیا جارہا ہے ہمارے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے مثبت اثرات مرتب نہیں ہوں گے اس موقع پر محمد شاہد کشمیری ، ظہیر یونس قائم خانی ، ڈاکٹر طاہرحسین ، سید ریحان شاہ ، ملک محمد قاسم ، محمد انور کمبوہ ، عبدالماجد شیدی ،کلیم اللہ خان قائم خانی ،نعمان خانزادہ ، عبداللہ راجپوت ، عبدالرحیم معاویہ اور حافظ رضوان عباسی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں