سودی نظام سے نجات کے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی ،مولانا عبدالجبار حیدری

پیر 24 نومبر 2014 16:26

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) حضورا کرم ﷺ سارے عالم کے لئے رحمت بن کر آئے انسانیت کی فلاح وبہبود حضوراکرم ﷺ کے طرززندگی میں ہی پوشیدہ ہے پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہوجائے تو پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت سندھ کے نائب صدر مولانا عبدالجبار حیدری نے ٹنڈوالہیار کی گوٹھ مسو بوذدار میں عشق مصطفیﷺ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ سودی نظام کی وجہ ملکی معیشت کا پہیہ نہیں چل رہاسودی نظام سے نجات کے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی سود کی لعنت کی وجہ سے غریب سے غریب تراور امیر سے امیر تر ہوتا جارہا ہے اسلامی نظام کے لئے پر امن اور آئینی جدوجہد کررہے ہیں جس دن یہ اپنی کوشش میں کامیاب ہوگئے قوم کو مشکلات کے گرداب سے نکال لیں گے دہشت گردی اور فرقہ پرستی پر لعنت بھیجتے ہیں داعش کانام اہلسنت والجماعت کے ساتھ جوڑنا سازش ہے داعش سمیت کسی عسکری جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہماری جدوجہد پرامن اور آئینی ہے اہلسنت والجماعت کو بعض لوگ انتہا پسند ،شدت پسند اور جمہوریت کا دشمن کہتے ہیں حالانکہ اہلسنت والجماعت میں ان جماعتوں سے کہیں ذیادہ جمہوریت ہے جو جماعتیں دن رات جمہوریت کا راگ الاپتی ہیں اہلسنت والجماعت میں باقاعدہ رکنیت سازی اور الیکشن ہوتے ہیں یونٹ کے صدر سے لے کر مرکزی صدر تک سب انتخابی عمل کے ذریعے منتخب ہو کر آتے ہیں دیگر جماعتیں نوجوانوں کو آگے لانے کا دعوی کرتی رہیں لیکن اہلسنت والجماعت نے نوجوان قیادت علامہ اورنگزیب فاروقی کو مرکزی صدر بنا کر دیگر جماعتوں پر اخلاقی برتری حاصل کر لی ہے ہر قسم کی آزمائش سے گزرنے کے بعد یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ اہلسنت والجماعت کا آنے والا کل روشن ہے اہلسنت والجماعت کے کارکن اخلاص کے ساتھ قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے اپنی جہد ِمسلسل کو جاری رکھیں گے کانفرنس سے اعتبار معارفانی ،مفتی کریم اللہ انقلابی ، مفتی مجیب الرحمٰن ، مولانا صدیق بوذدار ،مولانا عبدالحمید بوذدار ، مولانا فضل الرحمٰن نے بھی خطاب کیا اس موقع پر حافظ دھنی بخش لغاری ، مولانا سید ابراہیم شاہ ، تاج محمد بروہی ، محمد اسحاق منگریو،ظہیر یونس قائم خانی ،حاجی رحمت اللہ نائیوں ، محمد اقبال کمبوہ ، محمد شاہد کشمیری ،عبداللہ راجپوت ،عبدالماجدشیدی، ودیگراہلسنت رہنماء بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں