متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زیر اہتمام سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی کے شہداء کی اٹھائیسویں برسی منائی گئی

پیر 15 دسمبر 2014 17:47

ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زیر اہتمام سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی اورسقوط ڈھاکہ کے شہداء کی اٹھائیسویں برسی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ۔ برسی کے سلسلے میں ایم کیوایم زونل آفس پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں زونل انچارج نویدقائم خانی و اراکین زونل کمیٹی ، یونٹ او رشعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔

تقریب کے اختتام پرسانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی اورسقوط ڈھاکہ کے شہداء سمیت تمام حق پرست شہداء کے ایصال ثواب ودرجات کی بلندی، پاکستان کی سلامتی اور استحکام، کراچی میں امن و امان کے قیام اور قائد تحریک الطاف حسین کی درازیء عمرو صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں