طلبہ پر حملہ پاکستان کے مستقبل کو تاریک کرنے کی گھناؤنی سازش ہے ،مفتی رب نواز حنفی

بدھ 17 دسمبر 2014 15:38

ٹنڈوالہیار( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ درندگی کی بدترین مثال ہے ایسے حملوں سے قوم کے حوصلے کمزور نہیں کئے جاسکتے طلبہ مستقبل کے معمار ہیں طلبہ پر حملہ پاکستان کے مستقبل کو تاریک کرنے کی گھناؤنی سازش ہے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژ ن کے قائم مقام صدر مفتی رب نواز حنفی یونٹ سلطان آباد میں گواہان ختم نبوت ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی پر دل خون کے آنسو روتا ہے مسلمانوں کے خون سے پاک سر زمین رنگین ہوچکی ہے سیاسی و مذہبی جماعتیں اور قومی سلامتی کے ادارے مل بیٹھ کر دہشت گردی کے خاتمے کا حل نکالیں دہشت گردی کی لعنت سے جان چھڑائے بغیر پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہوسکتا ترقی یافتہ پاکستان کے لئے دہشت گردی کا ملک سے خاتمہ ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی ختم نبوت ﷺ کے گواہ صحابہ کرام  ہیں صحابہ کرام  پر حملہ کرنے والے ختم نبوت ﷺ کے عقیدے پر حملہ کرنا چاہتے ہیں صحابہ کرام کی جماعت دشمن کے راست میں دیوار ہے قرآن کریم اور صحابہ ایک دوسرے جدا نہیں ہیں قرآن کریم کی 700سے زائد آیات مناقب صحابہ  بیان کررہی ہیں اہلسنت والجماعت کا مئوقف قرآن اور سنت کی تعلیمات پر مبنی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں