حضورﷺکی آمد سے قبل دنیا میں جہالت کے اندھیرے تھے آقانے انسانیت کو جینا سکھایا،سکندر شاہ

جمعرات 1 جنوری 2015 16:24

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) حضور اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کے سلسلے میں میرواہ روڑسے عشق مصطفی ﷺ جلوس نکالاگیا جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت سندھ کے معاون کنوینر محمد سکندرشاہ نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی آمد سے قبل دنیا میں جہالت کے اندھیرے تھے ظلم اور بربریت تھی خواتین کا استحصال کیا جاتا تھا لیکن حضور اکرم ﷺ نے انسانیت کو جینا سکھایا معمولی بات پر جھگڑنے والوں نے حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرکے دنیا بھر کے انسانوں کی رہنمائی کی جو جو حضور اکرم ﷺ سے جڑتا گیا وہ ہدایت یافتہ بنتا گیاآج بھی انسانیت کی بھلائی کا راز حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں مضمر ہے خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کا حضور اکرم ﷺ نے خاص طور پر خیال کیا ہے گورے کی کالے پر امیر کی غریب پر برتری کو حضور اکرم ﷺ نے ختم کیا حضور اکرم ﷺ صرف مسلمانوں یا انسانوں کے لئے نہیں بلکہ سارے عالم کے لئے رحمت بن کر آئے جانوروں کے حقوق کا بھی اسلام میں خیال رکھا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات ذمہ داری کا تقاضا کرتے ہیں ہر ہر پاکستانی کو اپنے خول سے باہر آکر سوچنا ہوگا دہشت گردی کے خلاف جنگ کا رخ کسی مسلک کے خلاف موڑنے سے حالات بے قابو ہو سکتے ہیں پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینا نہیں چاہتے ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کے لئے بھی ہمارا پیغام محبت ہے ربیع الاول میں عشق مصطفی ﷺ کے تمام جلوسوں کوخیر سگالی کے جذبے کے تحت خوش آمدید کہیں گے پاکستان سے محبت کرتے ہیں اگر ہماری جان کے بدلے پاکستان میں امن قائم ہو جائے تو اپنی جان کی قیمت باخوشی ادا کرنے کو تیا ر ہیں اس موقع پر مفتی عارف نقشبندی ، مولانا ابراہیم شاہ ، مولانا یونس حیدری ، مولانا اصغر تھیبو ، علامہ علی محمد کمبوہ ودیگر علماء نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں