ٹنڈو الہ یار، ملک کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کیلئے پرویز مشرف جیسے بہادر لیڈر کی ضرورت ہے،امام دین شیخ

جمعہ 2 جنوری 2015 18:01

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری 2015ء) اس وقت ملک کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لئے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف جیسے بہادر لیڈر کی ضرورت ہے کیو نکہ موجودہ حکمرانوں میں جرات اور بہاد ری کی کمی ہے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی رہنماء امام دین شیخ نے ٹنڈ والہ یار میں عہدیداران و کارکنان کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ہو نے والے اجلاس میں متفقہ طور پر قرار دادپاس کی گئی کہ بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں سے اظہار یکجیتی کے لئے بھارتی مصنوعات کا بایئکاٹ کریں اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے صو با ئی رہنما اسلام الدین شیخ نے مزید کہا کہ سانحہ پشاور کا زخم ابھی بھرا بھی نہ تھاکہ بھارتی جارحیت نے ہمیں اپنے ظلم کا اور نیا تحفہ دے دیا اور ہمارے حکمران سکون کی بانسری بجا کر سکون کی نید سورہے ہیں انہو ں کہا کہ اب وقت اگیا ہے کہ پاکستان کی عوام متحدد ہوجائے اور کمزور حکمرانوں جو بھارتی جارحیت کے خلاف بھارتی حکام سے انکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتے ان حکمرانوں کو چایئے کہ وہ اقتدار چھوڑ کر چلے جائیں اس موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی رہنما سید غلام حسین شاہ ،سید شریف شاہ ، اسلم آرائیں ۔

اعجاز قریشی ،ودیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں