مذہبی اشتعال انگیزی افسوسناک ہے ایف آئی آر میں نامزد 7میں سے 6کا تعلق سیاسی جماعت ہے، سکندر شاہ

ہفتہ 3 جنوری 2015 15:41

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء)ٹنڈوالہیار میں یکم جنوری کو لطیف ایکو ساؤنڈ والے کے ٹرالے کے ساتھ پیش آنے والا ناخوشگوار واقعہ افسوسناک ہے اس افسوسناک واقعے کو دومذہبی جماعتوں میں تصادم کہنا 2015کا پہلا جھوٹ ہے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت سندھ کے معاون کنوینر محمد سکندرشاہ ، مفتی عارف نقشبندی ، مولانا علی محمد کمبوہ ، مولانا عمران فتح ،مولانا عبدالرزاق بلوچ ودیگر نے اپنے مشترکا بیان میں کیا انہوں نے مزید کہاکہ ٹرالر کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوارواقعے کے بعد بریلوی عالم دین مولانا فیصل طاہر قائم خانی نے جن 7افراد کو ایف آئی آر میں خود نامزد کیا ہے ان میں سے 6کا تعلق ایک سیاسی جماعت جبکہ ایک کا تعلق اہلسنت والجماعت سے ہے اس ایف آئی آر کے اندراج کے بعد شہر میں مذہبی تفرقے بازی پھیلانا سمجھ سے بالا تر ہے ہمارے ایک کارکن کانام بھی بلاجواز طور پر واقعے کو مذہبی رنگ دینے کے لئے ایف آئی آر میں ڈالا گیا ہے لیکن اس کے باوجود ہم نے شہر کے امن کی خاطر احتجاج نہیں کیا ہے بلکہ آئینی راستے سے اپنے کارکن شاہزیب راجپوت کی ضمانت کرائی ہے عدالت میں جھوٹ اور سچ کا فیصلہ ہوجائے گامیڈیا سے وابستہ افراد یکطرفہ بات نہ چلائیں صحافتی ذمہ داری ہے کہ اہلسنت والجماعت کا مئوقف بھی لیا جائے کسی سے تلخی نہیں چاہتے اپنے مئوقف پر ہی چلتے رہیں گے اس سال بہت زیادتیاں اور گالیاں برادشت کر لی آیندہ سال 9ربیع الاول کو عشق رسول ﷺ جلوس میں کوئی رکاوٹ برادشت نہیں کریں گے ٹرالر واقعہ ٹریفک جام کی وجہ سے راہگیروں کے ساتھ پیش آیا اس کی آڑ میں علماء دیوبند کے خلاف جو ضلع بھر میں بازاری زبان استعمال کی گئی اس سے اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوا ہے 3افراد کے نام انتظامیہ کودئیے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے بصورت دیگر عوام اہلسنت بھی ان کے خلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں