ٹنڈو الہ یار، جنرل راحیل شریف بہادر اور ہر طبقے کے لئے قابل احترام ہیں ،سکندر شاہ

منگل 6 جنوری 2015 16:42

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) اہلسنت والجماعت سندھ کے معاون کنوینر محمد سکندرشاہ نے کہا ہے کہ 21ویں آئینی ترمیم کی منظوری پاکستان کو سیکولر بنانے کی طرف بڑی پیش قدمی ہے مذہبی قوتیں متحد ہوجائیں مذہبی قوتیں محب وطن ہیں دیوار سے نہ لگایا جائے جنرل راحیل شریف بہادر اور ہر طبقے کے لئے قابل احترام سولجر ہیں دینی حلقوں اورفوج کو آمنے سامنے لانے کی کوشش کو وہ ناکام بنائیں پاکستان بچانے کے لئے پاک فوج کے ساتھ ہیں سیاسی رہنماؤں کی جانب سے قومی اسمبلی میں پاس کیا جانے والا بل ناپختگی کا ثبوت ہے پاکستان توڑنے کی بات کرنا چھوٹاجرم نہیں اس جرم کو کیسے برداشت کیا جاسکتاہے بھارت میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف دہشت گردی کرنے والے کو پھانسی نہ دینا حیران کن ہے سندھودیش اور آزاد بلوچستان کی بات کرنا کم جرم مذہب کی بات کرنا بڑا جرم یہ دوہرا معیار نقصان دے گا سیاسی جماعتوں نے اپنی صفوں کو صاف کرنے کے بجائے سانحہ پشاور کا سارا رخ مذہبی جماعتوں کی طرف موڑ دیا ہے دہشت گردی کے مخالف ہیں مذہبی طبقے کو دہشت گردی کے ساتھ منسلک کرنابددیانتی ہے سیاسی جماعتیں معاملات کو سیاسی انداز میں حل کریں اگر نہیں کرسکتے تو اپنی ناکامی کا اعتراف کر کے اقتدار فوج کے حوالے کردیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں