ٹنڈو الہ یار، فرانس میں توہین رسالت ﷺکے بعد مسلم حکمرانوں کا معذرت خواہانہ رویہ شرمناک ہے، سکندرشاہ

جمعہ 16 جنوری 2015 17:27

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) فرانس میں چارلی ایبڈو میگزین میں حضور اکرم ﷺ کے نعوذباللہ کارٹون بنانے کے خلاف متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ کی قیادت میں اہلسنت والجماعت کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجمعتہ ا لمبارک کے خطبات میں علماء کرام نے توحضور اکرم ﷺ کی سیرت پر خصوصی بیانات کئے توہین رسالت ﷺ کے خلاف مساجد میں قرارداد مذمت منظور کی گئیں جبکہ پاکستان میں استحکام کے لئے علمائکرام نے دعائیں کیں مظاہرین سے خطاب کے دوران مولانا عمران فتح ، مولانا اصغر تھیبو ، مفتی عارف نقشبندی ، مولانا عبدالرحمٰن چاند ، مولانا کاشف حنفی ،مولانا علی محمد کمبوہ ودیگر نے کہا کہ چارلی ایبڈو نے توہین آمیز خاکے شائع کر کے مجرمانہ ،شرمناک اور مسلمانوں کی دل آزاری حرکت کی ہے یہودیوں کی جانب سے چارلی ایبڈو کی سرپرستی سے عالمی جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں خاکوں کی اشاعت سے ایک ارب سے ذائد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں عالمی طاقتیں خاموش تماشائی بنی رہیں اور چارلی ایبڈو جیسے جریدوں کو کام کرنے سے نہ روکا گیا تو دنیا کا امن تہہ و بالا ہوجائے گا بین المذاہب کے علمبردار چارلی ایبڈو میگزین کے راستے میں رکاوٹ کیوں نہیں ڈال رہے اگر پاکستان میں اقلیتوں کی زرا بھی حق تلفی ہو جائے تو پاکستانی اور بین الاقومی میڈیا آسمان سر پر اٹھا لیتا ہے توہین رسالت ﷺدنیا کا سب سے بڑا جرم ہے اس پر عالمی اور ملکی میڈیا شام غریباں کا منظر پیش نہیں کر رہا میڈیا توہین رسالت ﷺ کی خبروں کو درست کوریج کرے فرانس میں توہین رسالت ﷺکے بعد مسلم حکمرانوں کا معذرت خواہانہ رویہ شرمناک ہے پیرس میں ہونے والے واقعہ کی مذمتیں کی گئی لیکن اصل اسباب کی جانب کسی نے توجہ نہیں دی توہین رسالت ﷺ دنیا کا سب سے بڑا جرم ہے جو لوگ توہین رسالت پر ملعون میگزین اور ایڈیٹر کی مذمت نہیں کر رہے وہ دہ دنیا کے سب سے بڑے انتہا پسند ہیں دہشت گردی کے اسباب ختم کئے بغیر دہشت گردی ختم کرنے کے پلان کامیاب نہیں ہوسکتے جمعہ 23جنوری کو توہین رسالت ﷺ کے خلاف میرواہ روڑ سے لیاقت گیٹ تک تاریخ ساز تحفظ ناموس رسالت ﷺ و استحکام پاکستان ریلی نکالی جائے گی جس میں ضلع بھر کے غیور عوام شرکت کر کے فرانس کے میگزین کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں