مٹیاری میں اپنے 5 بچوں کو قتل کرنے والا سفاک باپ پولیس مقابلے میں ہلاک

ہفتہ 24 جنوری 2015 13:26

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) مٹیاری میں اپنے 5 بچوں کو قتل کرنے والا سفاک باپ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ایس ایس پی مٹیاری امجد شیخ کے مطابق 10 جنوری کو ہالا میں اپنے 5 بچوں کو قتل کرنے والے ملزم علی نواز لغاری کو ٹنڈو الہ یار سے گرفتار کیا گیا،گرفتاری کے تقریباً ایک ہی گھنٹے بعد کہانی میں ڈرامائی موڑ آیا۔

(جاری ہے)

امجد شیخ کے مطابق ہالا تھانے منتقلی کے دوران ملزم نے کانسٹیبل عثمان سے رائفل چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی ۔

تعاقب کرنے پر ملزم علی نواز نے پولیس پر فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ میں مارا گیا مارا جانے والا ملزم اپنے ہی 5 بچوں کا قاتل تھا جس نے جعلی پیر کی باتوں میں آکر، دولت کے حصول کیلئے اپنے ہی آنگن کی خوشیاں اپنے ہی ہاتھوں سے اجاڑ ڈالیں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں