اورنگزیب فاروقی کی سیکورٹی واپس لے کر سندھ حکومت نے بددیانتی کا ثبوت دیا ہے، سکندرشاہ

ہفتہ 7 فروری 2015 17:48

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) علامہ اورنگزیب فاروقی محب وطن قومی رہنما ہیں انہیں ps128پر زبردست دھاندلی کر کے ہرایا گیا ان کی سیکورٹی واپس لے کر سندھ حکومت نے بددیانتی کا ثبوت دیا ہے علامہ اورنگزیب فاروقی کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی ان خیالات کا اظہارمتھدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمدسکندرشاہ نے مرکز اہلسنت سے جاری کئے گئے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا اہلسنت والجماعت نے ناصرف یہ کہ ملک بھر سے عام انتخابات میں حصہ لیا بلکہ اہلسنت والجماعت نے سندھ میں مذہبی جماعتوں میں سب سے زیادہ ووٹ بھی حاصل کئے اہلسنت والجماعت پر دہشت گردی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کردی جائے دہشت گردی کا الزام ثابت ہوجائے تو ہر سزا بھگتنے کو تیا رہیں ہمارے جلسے جلوسوں میں دہشت گردی مردہ باد کے نعرے ہماری امن پسندی کا ثبوت ہیں اہلسنت والجماعت کو دیوار سے لگانے کے بجائے قومی دھارے میں شامل ہونے دیا جائے کراچی میں بیرونی فنڈنگ پر گھناؤنی سازش کی جارہی ہے سول سوسائٹی کے نام پر ایک مخصوص ٹولہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے پاکستان کی سول سوسائٹی فرقہ واریت سے نفرت کرتی ہے لیکن جبران ناصر اور خرم زکی جیسے ملک دشمن عناصر سول سوسائٹی کے نام پر ملک میں فرقہ واریت کے ناسور کو پھیلا رہے ہیں کراچی میں میں ایک دن میں اہلسنت والجماعت کے 5کارکنان اور ذمہ داروں کا ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا لیکن نام نہاد سول سوسائٹی ان دہشت گردوں کی گرفتاری کے مطالبے کے بجائے علامہ اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری کا مطالبہ کررہی ہے جس سے ان کے ناپاک عزائم واضح ہو چکے ہیں کراچی پولیس نے نام نہاد سول سوسائٹی کو گرفتار کر کے اپنی ذمہ داری پوری کی لیکن سیاسی دباؤ پر ان فرقہ پرستوں کو پھر سے رہا کر دیا گیا جس کی وجہ سے کراچی میں بد امنی اور نفرت پھیلنے کا اندیشہ ہے حکومت سندھ کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں نام نہاد سول سوسائٹی اسی گیم پلان کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں