ٹنڈو الہ یار، ڈی ایچ او کی سیٹ کے حصول کے لیے دوافسران کے درمیان رسہ کشی ایک کو ڈی جی اور دوسرے کو سیکریٹری تعینات کردیا گیا

ہفتہ 7 فروری 2015 19:13

ٹنڈوالہ یار ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) ڈی ایچ او کی سیٹ کے حصول کے لیے دوافسران کے درمیان رسہ کشی ایک کو ڈی جی اور دوسرے کو سیکریٹری نے مقرر کیاہے عملے مین بے چینی تفصیلات کے مطابق ضلع ٹنڈوالہ یار میں ڈیایچ او کی سیٹ کو حاصل کرنے کے لیے قائم مقام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر احمد تالپور اور ڈاکٹر وسیم شیخ کے درمیان ڈی ایچ او کی سیٹ کے حصول کے لیے رسہ کشی جاری ہے ایم ایس سول اسپتال ٹنڈوالہ یار وقائم مقام ڈی ایچ او ڈاکٹر احمد تالپور کو ڈایکٹر صحت نے مقرر کیا تھا جو سول اسپتال ٹنڈوالہ یار کے میڈیکل سپر ٹیڈیٹنٹ اور ڈی ایچ او کی حثیت سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے تاہم گزشتہ چھ روز قبل سیکر یٹری صحت کی جانب ٹنڈوالہ یار میں ڈا کٹر وسیم شیخ ڈ ی ایچ او تعنیات کیاگیا اور جب وہ ٹنڈوالہ یار سول اسپتال میں قائم ڈی ایچ او آفس میں اپنا ڈی ایچ او کا جارج لینے پہنچے تو وہاں پر ڈی ایچ او کی سیٹ پر جمابیٹھا قائم مقام ڈی ایچ او ڈاکٹر احمد تالپور نے جارج چھوڑنے سے انکار کردیا جسکے بعد مبینہ طور پر دونو ں افسران کے درمیان ڈی ایچ او کی سیٹ کے حصول کے لیے رسہ کشی شروع ہوگئی اس حوالے سے محکمہ صحت کے اندرونی زرائع نے بتایا کہ ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم شیخ اور ڈاکٹر احمد تالپور کے مابین ڈی ایچ او کی سیٹ کے حصول کے لیے تلخ زبان حملوں کااستمال کے بعد ڈاکٹر وسیم شیخ نے ڈی ایچ او کی سیٹ حاصل کرلی زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر احمد تالپور ڈی ایچ او کی سیٹ حاصل کرنے کے لیے بااثر افراداور محکمہ صحت کے اعلی افسران سے رابطے شروع کردیے ہیں زرائع سے معلوم ہواہے کہ دونوں افسران کے درمیان چلنے والی رسہ کشی کے باعث سول اسپتال اور ڈی ایچ او افس کے کام التوا کا شکار ہو گئے ہیں جسکے باعث عملہ انتہائی بے چینی میں مبتلا ہورہے ہیں یہاں یہ بات بھی قابل زکر ہے کہ جو زیادہ بااثر ہوگا وہ ہی ڈی ایچ او کی سیٹ پر بیٹھے گا ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں