5کارکنوں کو ایک دن میں گولیوں سے بھون دیا گیا مگر کسی حکومتی عہدیدار نے تعزیت کی نہ مذمت ،سکندر شاہ

جمعرات 12 فروری 2015 16:26

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ کراچی میں اہلسنت کی نسل کشی کی جارہی ہے میڈیا اور تمام ادارے اہلسنت کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنے ہیں جس کی وجہ سے عوام اہلسنت میں احساس محرومی بڑھتا جارہا ہے اہلسنت کو دیوار سے لگانے کے کسی صورت مثبت اثرات مرتب نہیں ہوں گے اہلسنت کے قتل عام پر بھی اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے اپیل نہیں کریں گے پاکستانی اداروں پر اعتماد ہے محب وطن ہیں حب الوطنی کو کمزوری نہ سمجھاجائے 3فروری کو رواں ماہ ایک ہی دن میں اہلسنت والجماعت کے 5کارکنوں کو گولی سے بھون دیا گیا لیکن نہ کسی حکومتی عہدیدار نے تعزیت کی نہ اہلسنت کے قتل عام کی مذمت کی ایسے میں نوجوان نسل کو کنٹرول کرنا مشکل ترین ہوتا جارہا ہے آج13فروری کو سندھ بھر میں یوم تحفظ اہلسنت منائیں گے ارباب اختیار متوجہ نہ ہوئے تو پھر فیصلے سڑکوں پر ہوں گے انہوں نے ویلنٹائن جیسی بے حیائی کی پاکستان میں ہونے والی تقریبات پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ویلنٹائن ڈے اسلامی اقدار اور ہماری تہذیب کے خلاف ہے حکومت اس بے حیائی پر پابندی عائد کرے اسلام کی بات کرنے والوں کو شدت پسند کہنا مغرب کا پروپیگنڈہ ہے اس سے عوام متاثر نہیں ہوں گے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں