ٹنڈوالہیارمیں چوری ،ڈکیتی اور راہزنی کے واقعات میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ہورہاہے، سکندرشاہ

بدھ 18 فروری 2015 16:58

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء)ٹنڈوالہیار میں جاری بدامنی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے کہا کہ ضلع میں بد امنی عروج پر ہے چوری ،ڈکیتی اور راہزنی کے واقعات میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ہورہاہے 16فروری کو محمد اقبال کے گھر چوری ہوئی چوروں نے قیمتی سامان اور زیورات لوٹ لئے لیکن رپورٹ درج کرانے کے باجود اے سیکشن تھانے کی پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی ہے جس سے ظاہرہے کہ پولیس کو چوروں کو پکڑنے میں کوئی دلچپی نہیں ہے ٹنڈوالہیار شہر امن کا گہوارہ تھا لیکن اب نجانے کس کی نظر شہر کو لگ گئی ہے شہریوں کے جان ومال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے ریاست اپنی زمہ داریوں کو پورا کرے شہریوں کی جان ومال کو حفاظت نہ ملا تو سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ یہی حال بلدیہ اور سول ہسپتال کا ہے شہریوں کو ادویہ نہیں مل رہی نام سول ہسپتال ہے پر سہولیات تعلقہ ہسپتال سے بھی کم ہیں شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں ناجائز تجاوزات کے نام پر شہر میں ایک دو دن تماشا کیا گیا لیکن اس کے بعد صفائی کا وہی حال ہے جو پہلے تھا شہر کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے اپنے شہر کے حقوق کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں