مشرف چلا گیا لیکن آج بھی ملک میں مشرف کی پالیسیاں جاری ہیں،سکندرشاہ

جمعرات 26 فروری 2015 16:24

ٹنڈوالہیار(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے کہا ہے کہ مشرف چلا گیا لیکن آج بھی ملک میں مشرف کی پالیسیاں جاری ہیں، سینیٹ انتخابات میں اراکین کی بولی لگنا جمہوریت کے ماتھے پر بد نما داغ ہے لولی لنگڑی جمہوریت کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے عوام جمہوریت سے مایوس ہو رہے ہیں ملک میں انصاف نایاب ہوگیا ہے جب بھی طاقتور لوگ من مانی کرتے ہیں افتخار چودھری یاد آتے ہیں انصاف کی عدم فراہمی سے بد امنی میں اضافہ ہورہا ہے ملک میں عدل کا نظام چاہتے ہیں حکومت اہلسنت کو دیاور سے لگا رہی ہے اہلسنت علماء کے قاتلوں کے نام لیتے ہوئے حکومت ایسے شرماتی ہے جیسے نئی نویلی دلہن اپنے شوہر کا نام لیتے ہوئے شرماتی ہے اہلسنت علماء کو ستا یا جارہا ہے رجسٹریشن کے نام پر علماء کے پیروں میں زنجیریں ڈالی جارہی ہیں ایک طرف حکومت نے کالعدم کالعدم کا واویلا مچا رکھاہے تو دوسری طرف شیعہ کالعدم جماعت تحریک جعفریہ کے مرکزی سیکریٹری جنرل افتخارنقوی کو حکومتی ادارے اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن بنا دیا گیا ہے انصاف کا یہ دوہرا معیار اہلسنت میں بے بے چینی اور اضطراب کا سبب بن رہا ہے اہلسنت ملک کی واضح اکثریت ہیں اہلسنت پر حکمرانی کرنے والے اہلسنت کو ہی دیوار سے لگانے کے سپنے دیکھ رہے ہیں آیندہ انتخابات میں ووٹ کی پرچی کے ذریعے عوام اہلسنت موجودہ حکمرانو ں سے ظلم کا حساب برابر کریں گے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں