کراچی، پر امن احتجاج کرنے والوں رہنماؤں پر ٹنڈوالہیار میں ایف آئی آر درج کرنا فرعونیت ہے، سکندر شاہ

پیر 9 مارچ 2015 16:43

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ ایس پی جاوید بلوچ فرض شناس آفیسر ہیں ان کی موجودگی میں احتجاج کرنے والے پر امن کارکنوں پر ایف آئی آر درج کرنا شرمناک ہے بے بنیاد ایف آئی آر فی الفور ختم کی جائے ڈاکٹرفیاض خان شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے سندھ حکومت نے گرفتاری کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف ہی مقدمات درج کرنا شروع کر دیئے ہیں پر امن احتجاج کرنے والے رہنماؤں پر ٹنڈوالہیار اے سیکشن پر ایف آئی آر درج کرنا فرعونیت ہے جھوٹے مقدمات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے تحفظ ناموس صحابہ کی پر امن اور آئینی جدوجہد جاری رہے گی 4مارچ کو اہلسنت والجماعت کے صوبائی رہنما ڈاکٹر محمد فیاض خان اور محمد عارف کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید کردیاگیا ڈاکٹر محمد فیاض خان امن کے داعی تھے انہوں نے ہمیشہ کراچی میں قیام کے لئے انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا ڈاکٹر فیاض خان کے قاتل اصل میں امن کے دشمن ہیں حکومت سندھ جے آئی ٹی تشکیل دے آئی ایس آئی اور رینجرز انٹلیجنس پر ہمیں مکمل اعتماد ہے شفاف تحقیقات کر کے قاتلوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے قاتل گرفتار نہ ہوئے نوجوان آپے سے باہر ہوسکتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی شہادتوں سے گھبرانے والے نہیں شہدا ء کا مقدس مشن جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں