سندھ حکومت بتائے 5سال گزر گئے علامہ عبدالغفور ندیم شہید کے قاتل کہاں ہیں،سکندر شاہ
ہفتہ 14 مارچ 2015 16:35
ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) علامہ عبدالغفور ندیم شہید کے یوم شہادت 14مارچ پر مرکز اہلسنت ٹنڈوالہیار میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا کہ تحفظ ناموس صحابہ اور پاکستان میں قیام امن کے لئے علامہ عبدالغفور ندیم شہید کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اہلسنت نوجوان سندھ حکومت سے پوچھتے ہیں کہ 5سال گزر گئے علامہ عبدالغفور ندیم شہید کے قاتل کہاں ہیں اہلسنت والجماعت ملک میں پر امن جدوجہد کر رہی ہے علماء ،بزرگوں ، اور نوجوانوں کے جنازے اٹھا کر بھی کبھی بدلے کا درس نہیں دیا آج بھی ہمارا پیغام امن ہے دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں ہم پر دہشت گردی کے الزمات بے بنیاد ہیں کراچی میں فاٹا سے زیادہ اسلحہ موجود ہے پاک فوج اور رینجرز درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اول روز سے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی حمایت کی ہے بلاتفریق آپریشن ہو اتو کراچی میں امن قائم ہو جائے گاسیاسی جماعت کے مرکز پر چھاپے کے بعد کراچی میں 4روز میں کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی ہے یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کے منی پاکستان میں دہشت گردی کا اصل ذمہ دار کون ہے اسلحے سے پاک کئے بغیر کراچی میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا پاکستان سے محبت کرتے ہیں اس لئے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے ہماری صفوں میں کوئی دہشت گرد شامل نہیں ہے جن کی صفوں میں جرائم پیشہ سزایافتہ دہشت گرد موجود ہیں وہ میڈیا پر معزز بن کر عوام تک اپنا ہر قسم کا پیغام پہنچارہے ہیں ایسے معزز ہی پاکستان میں خلفشار کے اصل ذمہ دار ہیں ترقی یافتہ پاکستان کے لئے دہشت گردی سے نجات ضروری ہے علماء اور مذہبی طبقے کو بدنام کر نے والوں کی اللہ رب العزت نے گرفت کی ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج اور پاک رینجرز کے ساتھ ہیں ۔
ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹنڈوالہ یار میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی،7بچے وباء کی لپیٹ میں آگئے
ٹنڈوالہٰیار میں استاد دولہا بارات چھوڑ کراسکول پہنچ گیا
سندھ کا استاد بارات چھوڑ کر امتحان لینے اسکول پہنچ گیا، ویڈیو وائرل
سندھ: استاد بارات لے جانے سے قبل بچوں کا امتحان لینے اسکول پہنچ گیا
ٹنڈوالہ یار پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی، 130 لیٹر شراب برآمد
گوٹھ غلام حسین لوند کے رہائشی با اثر افراد کی زیادتیوں کیخلاف پریس کلب پہنچ گئے
جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا ،یس ایس پی ٹنڈوالہ یار
سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی گندم کی کٹائی کا سلسلہ جاری
ٹنڈوالہ یار،مچھر مار اسپرے نا ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ
میرے بیٹے کو فوری بازیاب کرایا جائے ، منصور کالونی کے رہائشی کی فریاد
بے گناہ لوگوں پر پولیس ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ، دلدار سولنگی
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مہنگائی بھی عروج پر، فروٹ کی نرخ آسمان پر پہنچ گئے
ٹنڈو الہ یار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار