سعودی عرب کی حفاظت پرپاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کادو ٹوک مئوقف خوش آئند ہے، سکندرشاہ

جمعہ 27 مارچ 2015 16:43

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے سعودی عرب کی حفاظت پرپاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کادو ٹوک مئوقف اختیارکرنا خوش آیند ہے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے مرکز اہلسنت میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں ے مزید کہا کہ فرقہ واریت کی کے حامی نہیں تاہم اگر کسی نے خانہ کعبہ پر حملے کی غلطی تو نتائج سنگین برآمد ہوں گے اہلسنت کابچہ بچہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاک فوج کیساتھ ہے یمن میں مسلح حوثی ملیشیانے درندگی کی انتہاکردی حوثی ملیشیا کے مظالم سے انسانیت شرماگئی عالمی قوانین میں مسلح جدوجہد اور باغیوں کا عام لوگوں کو قتل کرنا سنگین جرم ہے حوثی ملیشیا کے خلاف عالمی طاقتیں بھرپور کاروائی کریں حوثی باغی انسانیت کے دشمن ہیں پاکستان میں جو لوگ پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیئے علامہ حق نواز جھنگوی شہید نے جان قربان کر کے اہلسنت کو بیدار کر دیا ہے یہ1979نہیں 2015ہے اب کوئی اہلسنت کو گمراہ نہیں کر سکتا اہلسنت متحد اور بیدار ہوچکے ہیں اہلسنت کے حقوق غصب کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی دہشت گردی پر دنیا کا مئوقف ایک نہیں ہے دہشت گرد دہشت گرد ہوتا ہے کوئی اچھا یا برا دہشت گرد نہیں مسلح جدوجہد کرنے والے حوثی ملیشیا دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے عرب میں ایک منظم سازش کے تحت اہلسنت کو دیوار سے لگایا جارہا ہے سنی حقوق کے حصول کے لئے اہلسنت متحد ہوجائیں اہلسنت متحد نہ ہوئے تو حرمین شریفین کی حفاظت بھی مشکل ہوجائے گی دنیا کے کسی مذہب کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں دین اسلام کا تحفظ چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں