قائد تحریک الطاف حسین اور کارکنان کے درمیان محبت اور عقیدت کا لا فانی رشتہ موجود ہے ،نوید قائم خانی

پیر 30 مارچ 2015 17:32

ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) قائد تحریک الطاف حسین اور کارکنان کے درمیان محبت اور عقیدت کا لا فانی رشتہ موجود ہے ۔ ایم کیوایم کے خاتمے کے خواب دیکھنے والی قوتوں کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کا وجود قائد تحریک الطاف حسین کی ذات کے مرہون منت ہے۔قائد تحریک الطاف حسین کی شخصیت کو ایم کیوایم سے جدا کرنے کی کوشش ایک کار لا حاصل کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں پھیلے حق پرست کارکنان قائد تحریک الطاف حسین کی ذات کو اپنا سب سے قیمتی اثاثہ تصور کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور انکے بغیر تحریکی جدوجہد کا سفر ایک قدم آگے بھی چلنے کو تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کی ذات کو ہدف تنقید بنانے والے بدکردار سیاسی رہنما اپنی بدزبانیوں کے سلسلے کو لگام دیں۔ ورنہ کہیں ایسا نہ ہوکہ حق پرست عوام انکے نفرت انگیز عمل کا احتساب کرنے کے لئے اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان قائد تحریک الطاف حسین کے سوا کسی کو اپنا قائد ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ اور ایسی کسی بھی سازش کرنے والے کو ماضی کی طرح ذلت و رسوائی کا سامنا کرناپڑے گا ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں