ماروی میمن نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فعال بنانے کیلئے 2رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

جمعرات 2 اپریل 2015 18:03

ٹنڈوالہ یار (این این آئی ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر مین ماروی میمن کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فعال اور مربوط بنانے کے لئے ضلعی سطح پر نظام کی مانیڑنگ اور خواتین کے مسائل کے حل کے لئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے مطابق فوکل پرسن محمد اسلم آرائیں ، اور محمد اکرم اوٹھو کو نامزد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد مذکورہ فوکل پرسن نے اسٹنٹ ڈاریکیٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پیر محمد نہڑیو، سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے گھر گھر سروے کے دوران 50 ہزار خواتین کے نام منتخب ہوچکے ہیں جن میں سے 30 ہزار خواتین کو ماہانہ فی کس 1500سو کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ جا ری ہوچکے ہیں ، جبکہ ضلع بھر سے 20ہزار خواتین ایسی ہیں جو بینظیر انکم سپورٹ کے دفتر تک نہیں پہنچ پائیں ہیں ، فوکل پرسن اور یونین کونسل سطح پر جو کمیٹیاں بنائیں گئیں ہیں وہ ان غریب خواتین کو B,I,S,P, کے سینٹر تک لانے میں انکی رہنمائی کریں تاکہ حکومت کے اس مثبت پروگرام سے غریب خواتین اور غریب عوام بھرپور فائدہ اوٹھا سکیں اس موقع پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ضلعی فوکل پرسن محمد اسلم آرائیں ، محمد اکرم اوٹھو ، نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کو شفاف بنانے اور خواتین کو آنے والی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے ضلع سے یوسی لیول تک مانٹیرنگ کمیٹیا ں بنانے کا اعلان کیا ہے اور ہر یوسی کی کمیٹی پر بھی ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں