ٹنڈوالہ یار میں دو مختلف روڈ حادثوں میں 6 افراد زخمی ہوگئے ،دوشدید زخمیوں کو نازک حالت میں حیدر آباد روانہ کردیاگیا

ہفتہ 2 مئی 2015 22:02

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) ٹنڈوالہ یار میں دو مختلف روڈ حادثوں میں 6 افراد زخمی ہوگئے ،دوشدید زخمیوں کو نازک حالت میں حیدر آباد روانہ کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے تعلقہ چمبڑ کے علاقے باراواٹر کے مقام پر تیز رفتار آٹو رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا جسکے نتجے میں دونوں گاڑیوں میں سوار فیضان صدیقی ، عرفان صدیقی اور رکشہ ڈرئیور اکبر شدید زخمی ہوگیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال ٹنڈوالہ یار منتقل کردیاگیاجہاں سے فیضان صدیقی اور عرفان صدیقی کو نازک حالت میں حیدرآباد روانہ کردیاگیا۔

دریں اثناء ٹنڈوالہ یار کے میرپور خاص روڈ پر واقع خواجہ اسٹاپ کے مقام پر میرپور خاص سے ٹنڈوالہ یار آنے والی تیز رفتار مسافر وین موٹر سائیکل سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار شریمتی لجھمی ، ویرو ، دلیپ کمار شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال میر پور خاص روانہ کردیا گیا۔ اطلات کے مطابق پولیس نے مذکورہ دونوں حادثوں کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے حادثوں کی گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں