عابد شیر علی کی جانب سے ایم کیوایم سے متعلق شر انگیز گفتگو کئے جانے پر ایم کیو ایم ٹنڈوالہیار کا اظہار مذمت
پیر 4 مئی 2015 18:49
ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی نے مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اور وزیر مملکت عابد شیر علی کی جانب سے ایم کیوایم سے متعلق شر انگیز گفتگو کئے جانے پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ نائن زیرو کو مسمار کرنے کا مطالبہ کرنے والے عابد شیر علی یہ نہ بھولیں کہ نائن زیرو صرف ایک عمارت نہیں بلکہ کروڑوں حق پرست عوام کی امیدوں کا مرکز ہے ۔
نائن زیرو سے متعلق کسی بھی قسم کی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرنا کروڑوں حق پرست عوام کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ رشتہ داری کی بنیاد پر ایم این اے اور بعدازاں وزارت کے منصب پر پہنچنے والے عابد شیر علی سیاسی اخلاقیات کی الف بے سے نا واقف ہیں۔(جاری ہے)
یہی وجہ ہے کہ بغیر کسی موقع محل کے بیان بازیاں کرنا انکا پسندیدہ ترین مشغلہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی صفوں میں مجرموں کو تلاش کرنے والے گلوبٹ جیسے عالمی شہرت یافتہ دہشت گرد کے ساتھ اپنے تعلق کو کیا نام دنیا پسند کریں گے؟قائد تحریک الطاف حسین کے بیان کو بنیاد بنا کر تنقید کرنے والے وزیر دفاع خواجہ آصف کے اسمبلی میں دئیے گئے بیان اور میاں نواز شریف کے فرزند کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم کو مدد کے لئے لکھے گئے خط کی کیا وضاحت پیش کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ ماضی میں افواج پاکستان کے بارے میں عامیانہ گفتگو کرنے والے سیاسی مقاصد کے حصول کی خاطر قائد تحریک الطاف حسین کے بیان کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔ اس قسم کی حرکات سے عوام کے دلوں سے ایم کیوایم کی محبت ختم نہیں کی جاسکتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹنڈوالہٰیار میں استاد دولہا بارات چھوڑ کراسکول پہنچ گیا
سندھ کا استاد بارات چھوڑ کر امتحان لینے اسکول پہنچ گیا، ویڈیو وائرل
سندھ: استاد بارات لے جانے سے قبل بچوں کا امتحان لینے اسکول پہنچ گیا
ٹنڈوالہ یار پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی، 130 لیٹر شراب برآمد
گوٹھ غلام حسین لوند کے رہائشی با اثر افراد کی زیادتیوں کیخلاف پریس کلب پہنچ گئے
جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا ،یس ایس پی ٹنڈوالہ یار
سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی گندم کی کٹائی کا سلسلہ جاری
ٹنڈوالہ یار،مچھر مار اسپرے نا ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ
میرے بیٹے کو فوری بازیاب کرایا جائے ، منصور کالونی کے رہائشی کی فریاد
بے گناہ لوگوں پر پولیس ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ، دلدار سولنگی
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مہنگائی بھی عروج پر، فروٹ کی نرخ آسمان پر پہنچ گئے
رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بھی بوتل سے باہر آگیا
ٹنڈو الہ یار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ