امریکا میں توہین رسالت ﷺ کے خلاف لیاقت گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا، سکندر شاہ

جمعرات 7 مئی 2015 15:59

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) امریکا میں توہین رسالت ﷺ ر مبنی دل آزار خاکوں کی نمائش کے خلاف سینیٹ کی قرارداد خوش آیند ہے مذہبی جماعتوں کو بھی میدان میں آنا چاہیئے ان خیالات کا اظہار متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کے نام پر توہین رسالت ﷺ کرنے والے اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیںآ ج 8مئی بروز جمعتہ المبارک کو یوم تحفظ حرمین کے ساتھ ساتھ یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ بھی منائیں گے علماء کرام خصوصی بیانات کریں گے امریکا کی جانب سے توہین رسالت ﷺ کے خلاف بعد نماز جمعہ سہ پہر 3بجے لیاقت گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گاحکومت پاکستان او آئی سی کا اجلاس طلب کرے وزیراعظم پاکستان خود احتجاج کریں توہین رسالت دنیا کاسب سے بڑا جرم ہے امریکا اور مغرب نے مسلمانوں کی دل آزاری کو مشغلہ بنالیا ہے توہین آمیز خاکوں کی نمائش اسی سلسلے کی کڑی ہے ایک طرف حرمین پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں دوسری طرف توہین آمیز خاکوں کی نمائش کی جارہی ہے ایسے میں اسلام پسند کہاں جائیں جو مسلمان آواز بلند کرے اسے شدت پسند کہہ دیا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان جن خطرات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں عالم اسلام ان کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہوجائے اسلامی حکومتیں بیدار نہ ہوئی تو خدانخواستہ مسلمانوں کا بڑا نقصان ہو سکتا ہے عالمی طاقتیں اور سیکولر طبقہ اسلام کو مٹانے کی ہر سازش کی حمایت کرتا ہے ایسی ہر سازش سے آگاہ ہیں اہلسنت کو بیدار کر رہے ہیں لیکن اس وقت اسلام اور پاکستان کی حفاظت کے لئے ہر ایک کو اپنا حصہ ملانا ہو گا کوئی بھی تنہا ان سازشوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا اس موقع پر مولانا اصغرتھیبو، کلیم اللہ قائم خانی ، حاجی شاہنواز عمرانی ،عبدالماجد شیدی ، ظہیر یونس قائم خانی اور حاجی رحمت اللہ نائیوں بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں