ٹنڈوالہ یار ،بھٹہ اسٹاپ کے قریب باراتیوں کی بس الٹ گئی،بچوں اور خواتین سمیت 19افراد زخمی

بدھ 13 مئی 2015 19:43

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء ) ٹنڈوالہ یار کے چمبڑ روڈ پر واقع بھٹہ اسٹاپ کے قریب باراتیوں کی بس الٹ گئی خواتین بچوں سمیت 19افراد زخمی جبکہ ایک خاتون جانبحق ہوگئی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یا ر کے تعلقہ چمبڑ سے سلطان آباد بارات سے بھری بس تیز رفتاری اور ڈرائیور کے کنٹرول سے بھار ہوکر بھٹہ اسٹاپ کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں بارات میں شامل ایک خاتون جس کا نام ناہید بیگم بتایاجاتاہے موقع پر ہی جانبحق ہوگئی جبکہ بارات میں شامل ممتازبیگم ، ،حاکم علی ،رانی ،غلام فاطمہ ،مصطفی شاہ ،حیدر علی ،فمہیدہ خاصخیلی سمیت 19ا فراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے سول اسپتال ٹنڈوالہیار لایا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی گئی جبکہ حادثے میں انتہائی شدید زخمی ہونے والے تین خواتین ، دو بچوں سمیت 8افراد کو نازک حالت میں سول اسپتال حیدر آباد روانہ کردیا گیا مزکورہ حادثے کی اظلاع ملنے پر مختلیف سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنما ،و کارکنان زخمیوں کی مدد کے لئے سولاسپتال ٹنڈوالہ یار پہنچ گئے قبل ازیں حادثے میں زخمی ہونے والوں نے صحافیوں کوبتایاکہ مزکورہ بس کاڈرئیور نشے کیحالت میں بس تیز رفتار میں چلارہا تھا اور بس اسکے کنٹرول سے بھار ہوکر روڈ کے کنارے موجود کھیتوں جاکر الٹ گئی جبکہ بس کاڈرائیو ر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا پو لیس نے مزکورہ حا دثے کی ابتد ائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں