ٹنڈوالہیار، ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر پولیس کا بااثر زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ ،25ہاری بازیاب ،عدالت میں پیش کردیا

بدھ 13 مئی 2015 21:21

ٹنڈوالہیار ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء ) ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر مشائخ ھوتی پولیس کی بااثر زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ 25ہاریوں کو بازیاب کراکر عدالت میں پیش کردیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں منا بھیل نے پٹیشن داخل کی کہ تعلقہ جھنڈومر ی کے حدود میں واقعے گوٹھ پنا شاہ میں بااثر زمیندار حبیب اﷲ مری نے اس کے خاندان کے افراد کو نجی جیل میں قید کر رکھا ہے ۔

جنہیں بازیاب کرایا جائے ۔جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے مشائخ ھوتی پولیس کو حکم دیا کہ بااثر زمیندار کی نجی جیل پر کاروائی کرکے قید کیے ہوئے ہاریوں کو فوری بازیاب کراکر عدالت میں پیش کیا جائے جس پر مشائخ ھوتی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مذکور ہ زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ مار کر عورتوں بچوں اور مردوں سمیت 25افرادکو بازیاب کراکر عدالت میں پیش کردیا ۔

(جاری ہے)

بازیاب ہونے والے افراد ڈیالو ،شانتی ،ناتھو،لشمی ،سونیری ،کارو،لونگیو،ہرسی ،لیلو،تھیلو اور رکھی شامل ہیں ۔بازیاب ہونے والے ہاریوں میں میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ زمیندار مزدور ی طلب کرنے پر تشدد کا نشانہ بنا تا تھا ۔اور ہمیں اپنی نجی جیل میں قید کر رکھا تھا ہم عدالت کے شکر گذار ہیں جن کے حکم سے ہمیں آزادی ملی ہے جبکہ دوسری جانب زمیندار نے کہا کہ ہاری جو الزامات عائد کررہے ہیں وہ بے بنیاد اورجھوٹ پر مبنی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں