ٹنڈوالہیار،نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر 20جنرینٹر لے اڑے

ہفتہ 16 مئی 2015 20:04

ٹنڈوالہیار ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) نامعلوم چوروں نے دوکان کے تالے توڑ کر 20جنرینٹر لے اڑے مالک کو 10لاکھ سے زائد کا نقصان واقعے کی این سی ٹنڈوالہیار تھانہ سیکشن اے پر درج کرادی گئی۔ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق چمبڑ روڈ پر واقعے مستری محمد رمضان ملک کے جنرنیٹر کی دوکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور رات کی تاریکی میں 20سے زائد نئے جنرنیٹر لے اڑے ۔

جس کے سبب دوکان مالک کو 10لاکھ سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ۔دوکان مالک نے مذکورہ واقعے کی این سی ٹنڈوالہیار تھانہ سیکشن اے پر درج کرادی گئی۔دوکان کے مالک محمد رمضان ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ شب دوکان بند کرکے گھر گئے ۔اور صبح آئے تو دوکان کے تالے توڑئے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اور 20سے زائد نیو جنرنیٹر کو نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہوتی جارہی ہے ۔اچھے افسران موجود تھے ۔تو چور ی کی وارداتیں ختم ہوچکی تھیں ۔موجودہ انتظامیہ کے سبب چوروں نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے ۔غریب لوگوں کی خون پسنے کی کمائی پر ہاتھ صاف کررہے ہیں ۔اور کاروباری حضرات کو اس طرح کے واقعات کے ذریعے خوفزدہ کیا جارہا ہے ۔تاکہ تاجر برادری کاروبار نہ کرسکے ۔اور انہوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کیے جائیں ۔اور جنرنیٹر چوری کرنے والے افراد کو فل فور گرفتار کرکے جنرنیٹر واپس دلائے جائیں اور تاجر برادری کے لئے ماحول کو ساز گار بنایا جائے ۔تاکہ معیشت کا پہیہ جاری رہ سکے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں