پولیس نے قیصر گوٹھ میں چھاپہ مار کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی کارڈ بنا کر عوام کو لوٹنے والے گروہ کے 2 افراد کو گرفتار کرلیا

جمعرات 4 جون 2015 22:47

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) سی آئی اے پولیس نے قیصر گوٹھ میں چھاپہ مار کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی کارڈ بنا کر سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے گروہ کے دو افراد محسن کمبوہ اور شعیب چنا ء ،مختیار احمد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے ایک مہران کار نمبر ALE-821جس میں تین جعلی نمبر پیلٹیں بھی موجود تھیں ،لیپ ٹاپ،بائیو میٹرک انگوٹھے کے نشان والی مشین نیٹ ورکنگ کا سامان بڑی تعداد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ اور ہزاروں روپے نقد بر آمد کر لئے بتایا جا تا ہے کہ مزکورہ گروہ بڑے عرصے سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین سے لوٹ مار کر رہا تھا پولیس کے مطابق عوامی شکایات پر پولیس اس گروہ کی تلاش میں تھی اور عوام کی نشان دہی پر اس گروہ کی گرفتاری عمل میں آئی ہے جلد ہی اس گروہ کے بقایا افراد کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے گرفتاری کے بعد ایک ملزم کو مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر رہا کر دیا اور اہم معاملے کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،علاوہ ازین مسلم لیگ ن کے ضلعی عہدیداران کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ضلعی رہنما محمد اسلم اارائیں ، عبدالشکور کمبار ، محمد اوٹھو ، دیگر نے cia انچارج سید عرفان شاہ کی جانب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو کرپشن ، لوٹ مار ، اور جعلی کارڈ جاری کر ے کروڑوں روپے بٹورنے والوں کا روائی کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کرنے پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس گھنووٗ نے کا م میں ملوث دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں