رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی کے جن کو کنٹرول کیا جائے ، سیکرٹری اطلاعات متحدہ دینی محاز سندھ

پیر 15 جون 2015 15:41

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے جن کو کنٹرول کیا جائے مقدس ایام کا بھی احترام نہ کیا گیا تو حکومت کے خلاف عوامی نفرت میں اضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے مرکزاہلسنت میں کارکنان سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران غفلت کی نیند سو رہے ہیں عوام مہنگائی کی چکی میں پس گئے غریب غریب سے غریب تر اور امیر امیر سے امیر ترین بنتا جارہا ہے دولت کی غیر منصفانہ تقسیم نے معاشرے کو برباد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے دولت کے چکر میں ریمنڈ ڈیوس جیسے قاتل کو تو فرار کرا دیا لیکن علامہ اورنگزیب فاروقی جیسے محب وطن پاکستانی کو رہا نہیں کیا جارہاجس سے عوامی سطح پر پنجاب حکومت کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے پنجاب کے حکمران غرور اور تکبر میں مبتلا ہیں یہی سوچ رہی تو کوئی نیا سانحہ جنم لے سکتا ہے۔ رمضان المبارک میں رمضان آرڈیننس حکومت خود جاری کرتی ہے اس آرڈیننس کی آڑ میں من پسند افراد کو کاروبار کی اجا زت دی جاتی ہے جس سے رمضان آرڈیننس ہوا میں تحلیل ہو جاتا ہے رمضان المبارک کے تقدس کا پورا خیال کیا جائے شدید گرمی کے رو زے ہیں لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں