عید کے روز ٹنڈوالہیار نصرپور کے ایک ہی خاندان کے ٹرین حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت سے علاقہ سوگ میں ڈوب گیا

مٹیاری کے قریب پلجانی ریلوے پھاٹک کے قریب تیز رفتار ٹرین نے کارکوروند ڈالا۔ ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے

پیر 20 جولائی 2015 17:27

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) عید کے روز ٹنڈوالہیار نصرپور کے ایک ہی خاندان کے ٹرین حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت سے علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔ مٹیاری کے قریب پلجانی ریلوے پھاٹک کے قریب تیز رفتار ٹرین نے کارکوروند ڈالا۔ ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ لاشیں خیرپور کے علاقے میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ آہوں اور سسکیوں میں ہلاک شدگان کی تدفین کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مٹیاری کے قریب پلجانی ریلوے پھاٹک کے قریب تیز رفتار ٹرین نے کرولا کار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شوہر محمد عرس، بیوی شمیم اور 4بچے مظفر، عامر، فرقان اور راحیلہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حادثے کے بعد لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ پولیس اورامدادی کارکن بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ بعدازں لاشوں کو اسپتال پہنچایاگیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ لاشیں جب علاقے میں پہنچیں تو پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا اور کہرام مچ گیا۔ بعد ازاں ہلاک شدگان کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں