ٹنڈو الہ یار،14اگست کو عظیم الشان استحکام پاکستان ریلی علماء اہلسنت کی قیادت میں نکالی جائے گی ‘سکندرشاہ

جمعرات 6 اگست 2015 16:15

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریڑی اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہاہے کہ پاکستان کے 69ویں یوم آزادی 14اگست پر شام4بجے میرواہ روڑ سے موج دریا چوک تک عظیم الشان استحکام پاکستان ریلی علماء اہلسنت کی قیادت میں نکالی جائے گی ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں پاکستان سے محبت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے بھارت آج بھی پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کر رہا ہے اپنا یوم آزادی زندہ قوموں کی طرح منا کر بھارت کو بھرپور جواب دیں گے پاک فوج اور قومی سلامتی کے ادراوں نے ملک میں امن کے لئے پناہ قربانیاں دیں ہیں امن ہر پاکستانی کی ضرورت ہے قیام امن پر اپنے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ 2009میں17اگست کو علامہ علی شیر حیدری شہید کو اسلام و پاکستان دشمنوں نے خیرپور میں شہید کیا تھا اس وقت بھی وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ تھے آج بھی وہی ہیں لیکن آج تک امام اہلسنت علامہ علی شیر حیدری شہید  کے قاتل گرفتار نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام اہلسنت میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے آج بھی علامہ علی شیر حیدری شہید کا خون حکومت سندھ پر قر ض ہے حکومت سندھ قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے 17اگست کو بعد نماز عشاء فکر حیدری شہید کے عنوان پر فکری نشست جامعہ حیدریہ ٹنڈوالہیار میں منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں