ٹنڈوالہیار کی بلدیاتی سیاست میں پہلی بار علماء کرام حصہ لے رہے ہیں،مولانا اصغرتھیبو

منگل 8 ستمبر 2015 16:41

ٹنڈوالہیار( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) تحفظ ختم نبوت ﷺ کنونشن سے مرکز اہلسنت ٹنڈوالہیار میں خطاب کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت ضلع ٹنڈوالہیار کے سیکریٹری جنرل مولانا اصغرتھیبو نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ ایمان کی اساس ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتامنکرین ختم نبوت کے خلاف قانونی کاروائیاں کی جائیں اس حساس مسلئے پر قوم اپنا سب کچھ قربان کرنے کوتیار ہے فرقہ واریت ختم کرنے کا وفاقی حکومت کا عزم خوش آیند ہے فرقہ پرستی کے خلاف حکومت سے مکمل تعاون کریں گے فرقہ پرستی نے ملک کو نقصان پہنچایا حکومت بلاتفریق کاروائی کرے تو اس سے ملک کے کئی مسائل خودبخود حل ہوجائیں گے دہشت گردی کے ساتھ مذہبی کا لفظ ختم کرنے سے دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوں گے اس عمل کو قدر کی نظر سے دیکھتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ٹنڈوالہیار کی بلدیاتی سیاست میں پہلی بار علماء کرام حصہ لے رہے ہیں علماء کسی بھی مسلک اور جماعت کے ہوں اہلسنت والجماعت علماء کرام سے بلدیاتی انتخابات میں غیر مشروط تعاون کرے گی انہوں نے راہ حق پارٹی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے ٹنڈوالہیار میونسپل کمیٹی کے 25میں سے 6وارڈوں کے امیدواروں کا بھی اعلان کیا جس کے مطابق وارڈ نمبر 5سے مولانا علی رضا میمن ، وارڈ نمبر 11سے حاجی ذیشان قائم خانی ، وارڈ نمبر 15سے محمد شاہد کشمیری ، وارڈ نمبر19سے عبدالماجدشیدی، وارڈ نمبر20سے مولانا عمران فتح قائم خانی اور وارڈ نمبر21سے مولانا عدنان سلیم قائم خانی جنرل کونسلر کے امیدوار ہوں گے باقی وارڈز کے امیدواروں کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں