ایم کیو ایم ٹنڈو الہ یار زون کے زیر اہتمام ڈاکٹر عمران فاروق کی پانچویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

جمعرات 17 ستمبر 2015 16:39

ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء)متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زیر اہتمام شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی پانچویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ برسی کے سلسلے میں قلعہ ایریا کے مقام پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع میں قائم مقام زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ و اراکین زونل کمیٹی، یونٹ ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کر کے شہید انقلاب کو انکی تحریکی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ۔

محفل کے اختتام پر شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق سمیت تمام حق پرست شہداء کے ایصا ل ثواب اور درجات کی بلندی ، حق پرست اسیروں کی رہائی، لاپتہ کارکنان کی بازیابی، تحریک کے خلاف کی جانے والی سازشوں کی ناکامی، ملک کی سلامتی و استحکام ، اور قائد تحریک الطاف حسین کی تندرستی و درازی ء عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں