میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار میں راہ حق کی پوزیشن مضبوط ہے کامیابی حاصل کریں گے۔ سکندرشاہ

انتخابات کا شفاف ہونا بھی گڈ گورننس ہے گڈ گورننس کے لئے فوج شفاف انتخابات کرائے ،سیکرٹری اطلاعات متحدہ دینی محاذسندھ

اتوار 15 نومبر 2015 18:03

ٹنڈوالہیار ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 نومبر۔2015ء) میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار میں راہ حق کی پوزیشن مضبوط ہے کامیابی حاصل کریں گے دھاندلی روکنے کے لئے حکمت عملی بنا لی ہے زبردستی کی تو خون خرابے کا اندیشہ ہے قومی سلامتی کے ادارے نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے مرکز اہلسنت میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ٹنڈوالہیار میں علماء کے خلاف نازیبا نعرہ بازی کی جارہی ہے ملا تان کے رکھ اور ملا باندھ کے رکھ کے نعروں سے شہر میں اشتعال پھیل رہا ہے شرارتی لوگ ورکرز اور سپوٹرز پر ہٹنگ بازی کر رہے ہیں شہر میں کشیدگی ہے رینجرز تعینات کی جائے انتخابات کا شفاف ہونا بھی گڈ گورننس میں شامل ہے گڈ گورننس کے لئے فوج شفاف انتخابات کرائے پیرس میں دہشت گردی پر دکھ ہے دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا خواب ہے دنیا بھر میں امن چاہتے ہیں امن ہی ہماری ترجیح ہے بلدیاتی انتخابات میں سب کو یکساں مواقع فراہم نہیں کئے جارہے جانبداری کی وجہ سے انتخابی عمل مشکوک ہوتا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں