ٹنڈو الہ یار،آصفہ بھٹو زرداری نے زندگی کا پہلا ووٹ کاسٹ کیا

جمعرات 19 نومبر 2015 16:37

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء) سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو شہیدکی صاحبزادی آصفہ بھٹوزرداری نے اپنی زندگی کا پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز آصفہ بھٹو زرداری اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کے ہمراہ سکیورٹی کے انتہائی سخت حصار میں ٹنڈو الہ یار کے علاقے امیر آباد میں وارڈ نمبر14 میں اپنی زندگی کا پہلا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچیں تو کارکن خوشی سے جھوم اٹھے اور ان کے ساتھ تصویریں بنواتے رہے ،ووٹ کاسٹ کرنے کے موقع پر بختاور بھٹو زرداری اپنی بہن آصفہ بھٹو کی موبائل سے تصاویر بنوائیں جس میں آصفہ بھٹو نے ووٹ ڈالتے ہوئے وکٹری کا نشان بنایا ۔

ووٹ ڈالنے کے بعد آصفہ بھٹو زرداری فوری پولنگ اسٹیشن سے خواتین سکیورٹی کمانڈوز کے ساتھ سخت پہرے وارڈ سے باہر آئیں اور بلٹ پرو ف گاڑی میں بیٹھ کر واپس چلی گئیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں