ٹنڈوالہیار میں جشن عید میلاد النبی کل مذہبی عقیدت واحترام سے مناجائے گا

بدھ 23 دسمبر 2015 19:49

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء) کل لاکھوں عاشقان رسول جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت واحترام سے مناجائے گا ۔دنیا بھر کی طرح ضلع ٹنڈوالہیار میں بھی جشن عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس میلاد چوک سے علامہ مولانا ضیاء الحق نقشبندی کی قیادت میں برآمد ہوگا ۔اس سلسلے میں محکمہ پولیس نے بھی مرکزی جلوس کو پروف فول سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے حتمی اقدامات کر لئے گئے ۔

مرکزی جلوس میں چھوٹے بڑے کئی جلوس شامل ہونگے ۔اس سلسلے میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق محکمہ پولیس نے سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔جبکہ رینجرز کے اہلکار بھی مرکزی جلوس کی نگرانی کریں گے۔مرکزی جلوس کے تمام راستوں کو اسنیک چیکنگ کے بعد جلوس کو گزارا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ دبم ڈسپوزل عملہ بھی مرکزی جلوس میں موجود ہوگا۔اور کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کو روکنے میں سکیورٹی اپنا کردار ادا کرے گی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان سنی تحریک ،مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کی جانب سے جشن بہاراں ریلیاں نکالی گئیں ۔جس سے علماء اکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارہ ربیع الاول کا دن اہل ایمان والوں کیلئے عید سے کم نہیں ہے ۔اور اپنے آقا کا جشن ولادت رہتی دنیا تک مناتے رہیں گے۔ہر چار سوں مرحبا مرحبا یارسول اللہ کے نعروں سے فضاء گونجتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں