ٹنڈو محمد خان، سیکڑوں افراد ہیپاٹائٹس میں مبتلا

اتوار 11 جولائی 2010 11:20

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔11جولائی۔2010ء) ٹنڈو محمد خان کے مختلف علاقوں میں واٹر سپلائی اسکیم کیلئے کروڑوں روپے جاری کئے جانے کے باوجود لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔مضرصحت پانی پینے کے باعث سیکڑوں افراد ہیپاٹائیٹس اور دیگر امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ کو واٹر سپلائی اسکیم کیلئے کروڑوں روپے کی ادائیگی کی گئی ہے جس کو دوسال کا عرصہ گذرجانے کے باوجود متعلقہ محکمہ کی عدم دلچسپی کے باعث واٹر سپلائی اسکیم کا کام مکمل نہ ہوسکا۔

جس کے باعث لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ اسکیم کے حوالے سے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ واٹر سپلائی اسکیم کی ذمہ داری تعلقہ میونسپل انتظامیہ پر ڈالی گئی تھی۔ جبکہ تعلقہ ایڈمنسٹریٹر مشتاق انڑ کا کہنا ہے کہ واٹر سپلائی کی کوئی اسکیم میونسپل انتظامیہ کے حوالے نہیں کی گئی۔ آلودہ پانی پینے سے سیکڑوں افراد ہیپاٹائیٹس اور دیگر امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اور آئے روز اس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں