ٹنڈو محمد خان،نوجوان کوبرہنہ کرنے کے بعد تشدد کرنے والی ویڈیو منظر عام کے آنے کے بعد پولیس حرکت میں اگئی، مقدمہ درج

جمعرات 13 دسمبر 2012 21:29

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13دسمبر۔ 2012ء) ٹنڈو محمد خان میں نوجوان کوبرہنہ کرنے کے بعد تشدد کرنے والی ویڈیو منظر عام کے آنے کے بعد پولیس حرکت میں اگئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ملزم پیراحمد جان سرہندی نے خود کو پو لیس کے حوالے کردیا مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایک نجی ٹی وی چینل پر ایک نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کی فٹیج نشر کی گئی تھی جس پر ٹنڈو محمد خان پولیس نے ایس ایچ او ٹنڈ و محمد خان شمش کھوکر کی مدعیت میں پیپلز پارٹی کے رہنماء اور ہیومن رائیٹس کمیشن کے ضلعی صدر پیر احمد جان سرہندی کے خلاف دفعہ 342/352 ppc کے تحت مقدمہ درج کرلیا جس کے بعد پیر احمد جان سرہندی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا جنہیں جمعرات کے روز مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جنہوں نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ضمانت کے اوریجنل کاغزات جمع کرانے کا حکم دیا ہے مزکورہ واقعے کے مبینہ ملزم ء پیر احمد جان سرہندی کا کہنا ہے کہ واقعہ چھ ماہ قبل کا ہے جس میں کاشف لاشاری نامی نوجوان نے مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چرائی تھی ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملزم پر تشدد نہیں کیا تھا بلکہ اس سے پوچھ گچھ کی تھی جس کے بعد ملزم سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوگئی تھی ان کا کہنا تھا کہ وہ علاقہ کونسلر بھی رہے ہیں اور لوگ اپنے سماجی مسائل کے حل کے لئے ان کے پاس آتے ہیں جبکہ متاثرہ نوجوان کے والد ابراہیم کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا خراب صحبت میں رہنے کے باعث بگڑ گیا ہے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں