ٹنڈو محمد خان‘سپریم کورٹ کے رینٹل پاور کیس میں وزیر اعظم کیخلاف فیصلہ پر سندھ پیپلز یوتھ ، سپاف کے کارکنو ں کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 16 جنوری 2013 21:08

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جنوری۔2013ء) سپریم کورٹ کی جانب سے رینٹل پاور کیس میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف فیصلہ کیخلاف سندھ پیپلز یوتھ ، سپاف کے کارکنو ں کا احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے رینٹل پاور کیس میں وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کو گرفتار کئے جانے والے فیصلے کیخلاف سندھ پیپلز یوتھ اور سپاف کے درجنوں کارکنوں نے گلزار احمد بھٹی ، اللہ بخش عر ف پپن بھٹی کی قیادت میں لاکھو ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعرے بازی کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاریخ گواہ ہے جب بھی ملک میں جمہوریت بحال ہوئی ہے تو سازش عناصر نے اپنی سازشوں کا آغاز کیا ہے ایک سازش کے تحت ملک کے جمہوری وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو عدالتی فیصلے پر پھانسی پر لٹکا دیا گیا اور جمہوریت دشمنوں نے دو بار محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوری حکومت کو ختم کیا آج فر سازشی عناصر میدان میں اتر آئے ہیں اور طاہر القادری کو استعمال کر کے جمہوری حکومت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ہم جانتے ہیں کے طاہر القادری کس کے اشارے پر لانگ مارچ کر رہے ہیں ورنہ طاہر القادری ایک ڈکٹیٹر کے دور میں ملک سے فرار ہوگئے تھے انہوں نے مطالبہ کیاکہ جمہوریت کیخلاف سازشوں کا سلسلہ فوری طو ر پر بند کیا جائے بصورت دیگر ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال کی تمام تر ذمیداری انسانی سازشی عناصر پر عائد ہوگی ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں