ٹنڈو محمد خان‘غلط انجکشن لگنے سے 8 سال کا بچہ جاں بحق،لواحقین کا شدید احتجاج

بدھ 13 فروری 2013 13:19

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 13فروری 2013ء ) ٹنڈو محمد خان میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

گاؤں راجو نظامانی کے 8 سالہ علی حسن کو چوٹ لگنے کی وجہ سے ٹنڈو محمد خان کے میر محلہ میں واقع نجی اسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹر کی جانب سے انجکشن لگانے کے بعد اسے الٹی شروع ہوئی اور کچھ دیر بعد بچے نے دم توڑ دیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے غلط انجکشن لگایا جس کی وجہ سے بچہ جاں بحق ہوا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اسپتال پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں